خیبر پختونخوا میں 500 سرکاری اسکول نجی شعبے کے حوالے


حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کم طلبہ والے 500 سرکاری اسکولوں کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق ان اسکولوں کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق 400 اسکول غیر سرکاری تنظیموں یا مشترکہ اداروں کے سپرد کیے جائیں گے، 50 اسکول نوجوان انٹرپرینیورز جبکہ 50 اسکول تعلیمی ماہرین کے حوالے کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 46 اسکول مانسہرہ میں، 45 ایبٹ آباد اور 45 ہری پور میں نجی انتظام کے تحت دیے جائیں گے۔ بنوں میں 30، بٹگرام میں 28، کوہاٹ میں 25، سوات میں 22، کرک میں 21، مردان میں 19، نوشہرہ میں 18، بونیر میں 16 اور ٹانک میں 13 اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح لوئر کوہستان اور شانگلہ میں 12، لکی مروت میں 11، مہمند، اورکزئی، کرم، لوئر چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 10،10 اسکول دیے جائیں گے۔ چارسدہ، صوابی، اپر چترال اور ہنگو میں 9،9، پشاور میں 8، لوئر دیر اور جنوبی وزیرستان میں 7،7، شمالی وزیرستان میں 6، ملاکنڈ اور تورغر میں 5،5، دیر بالا، خیبر اور اپر کوہستان میں 3،3 جبکہ باجوڑ اور کولائی پالس میں 2،2 اسکول نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق ان اسکولوں کو نجی تنظیموں یا تعلیمی اداروں کے اشتراک سے چلایا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار بہتر بنایا جا سکے اور سرکاری اسکولوں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’اگر دونوں دستی بم پھٹ جاتے تو میں آج زندہ نہ ہوتا‘: دوست کی جان بچانے والے بپن جوشی جو خود حماس کی قید میں ہلاک ہو گئے

سستے تیل کے بدلے بڑا امتحان: روسی تیل انڈیا کے لیے کتنا اہم ہے؟

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سفارش: پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

کابل میں خوارج پر کاری ضرب — پاکستان کی بہادر بیٹی نے تاریخ رقم کردی

جمعة المبارک پر آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات، صوبہ بھر میں سیکیورٹی سخت

بیٹی کی ’میٹھا کھانے کی خواہش‘ جس نے والدین کو کروڑوں کی لاٹری جتوا دی

غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

شمالی وزیرستان: میر علی میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارج ہلاک

حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ: افغان شہریوں کو جاری تمام کارڈ منسوخ

خیبر پختونخوا میں 500 سرکاری اسکول نجی شعبے کے حوالے

پاکستان میں سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں

نایاب معدنیات: کیا چین کے ہاتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی دُکھتی رگ لگ چکی ہے؟

افغانستان کے جغرافیے میں چھپا وہ راز جو اسے ’سلطنتوں کا قبرستان‘ بناتا ہے

افغانستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع: امن مذاکرات کے لیے مثبت پیش رفت

’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘: 80 اوورز کے میچ میں دو، دو اننگز، ’ایک دن کا ٹیسٹ میچ بھی کیسا ٹیسٹ ہو گا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی