بیٹی کی ’میٹھا کھانے کی خواہش‘ جس نے والدین کو کروڑوں کی لاٹری جتوا دی


National Lotteryایبے اور ولڈیٹ لاٹری جیتنے کے بعد نیویارک جانا چاہتے ہیںایکتین برس کی بچی کی ٹافی کھانے کی شدید خواہش سے اُس کے والدین 524000 یورو (17 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت گئے۔انگلینڈ کے 44 سالہ ولڈیت بوجاپی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی اس لاٹری کا ٹکٹ نہ خریدتے اگر اُن کی بیٹی گھر واپس جاتے ہوئے ٹافیاں لینے کے لیے اصرار نہ کرتی۔انھوں نے بتایا کہ جب تیسری بار اُن کی بیٹی نے کہا کہ ’کیا میں کچھ ٹافیاں خرید سکتی ہوں۔‘تو پھر وہ دکان کی جانب مڑے۔انھوں نے بتایا کہ جب انھیں لاٹری نکلنے کا پتہ چلا تو وہ بہت خوش ہوئے اور اُن کی بیٹی جو ’پہلے ہی اپنے والد کی شہزادی تھی اب تو ملکہ بن گئی ہے۔‘ولڈیٹ نے بتایا کہ پانچ ستمبر کو ہونے والے لکی ڈرا میں انھوں نے لکی ڈپ ٹکٹ خریدا اور اُن کے پہلے پانچ نمبر 27، 30، 31، 41، 43 لگے جبکہ لکی سٹار 8 بھی لاٹری کے نمبر سے میچ کر گیا۔ولڈیٹ کی اہلیہ ایبے کا کہنا ہے کہ میں گھر کی صفائی میں مصروف تھی جب میرے شوہر نے مجھے کال کی۔National Lotteryانھوں نے بتایا کہ ’میں باتھ روم صاف کر رہی تھی اور فون سننے کے لیے میںہاتھوں پر پہنے ہوئے ربڑ کے دستانے اُتارنا نہیں چاہتی تھی۔‘انھوں نے کہا کہ ’ولڈیٹ کا پہلا لفظ یہ تھا کہ نیویارک کی بکنگ کرو، میں نے لاٹری جیت لی۔‘یہ جوڑا نیویارک میں اپنا ڈریم ٹرپ یا یادگار سفر منانے کے لیے پیسے جمع کر رہا تھا لیکن مسز بوجاپی کا کہنا ہے کہ یہ ہمیشہ ہی مشکل ہو جاتا اور کسی وجہ سے ’ہمارا پلان خراب ہو جاتا۔‘انھوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس پیسے ہیں، نیویارک جا سکتے اور اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ولڈیٹ نے بتایا کہ سب سے زیادہ حیران کن لمحہ یہ تھا کہ جب میں نے اپنے 12 سالہ بیٹے کو بتایا کہ ہم لاٹری جیت گئے ہیں تو اُسے یقین دلوانا ہی بہت مشکل تھا۔’وہ سمجھ رہا تھا کہ ہم مذاق کر رہے ہیں اور پھر میں نے اسے لاٹری ایپ پر دکھایا تاکہ اسے ہماری جیت کا یقین آ جائے۔‘نیویارک جانے کے علاوہ ولڈیٹ بوجاپی نے کہا کہ وہ لاٹری سے جیتی رقم سے کوسوو میں موجود اپنی والدہ کی زندگی آسان بنانے کے لیے بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں۔نیشنل لاٹری کے سینئیر مشیر اینڈی کارٹر کا کہنا ہے کہ ’یقینی طور پر کچھ زبردست اور یادگار لمحات اُن کے منتطر ہیں۔‘Related storiesکروڑوں کی لاٹری جیتنے والا جوڑا جس کے اکاؤنٹ میں صرف دو پاؤنڈ تھے امریکہ میں میگا ملینز لاٹری میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا گیاقسمت ہو تو ایسی، پانچ ماہ میں دو بار لاٹری جیت لی

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’اگر دونوں دستی بم پھٹ جاتے تو میں آج زندہ نہ ہوتا‘: دوست کی جان بچانے والے بپن جوشی جو خود حماس کی قید میں ہلاک ہو گئے

سستے تیل کے بدلے بڑا امتحان: روسی تیل انڈیا کے لیے کتنا اہم ہے؟

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سفارش: پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

کابل میں خوارج پر کاری ضرب — پاکستان کی بہادر بیٹی نے تاریخ رقم کردی

جمعة المبارک پر آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات، صوبہ بھر میں سیکیورٹی سخت

بیٹی کی ’میٹھا کھانے کی خواہش‘ جس نے والدین کو کروڑوں کی لاٹری جتوا دی

غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

شمالی وزیرستان: میر علی میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارج ہلاک

حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ: افغان شہریوں کو جاری تمام کارڈ منسوخ

خیبر پختونخوا میں 500 سرکاری اسکول نجی شعبے کے حوالے

پاکستان میں سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں

نایاب معدنیات: کیا چین کے ہاتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی دُکھتی رگ لگ چکی ہے؟

افغانستان کے جغرافیے میں چھپا وہ راز جو اسے ’سلطنتوں کا قبرستان‘ بناتا ہے

افغانستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع: امن مذاکرات کے لیے مثبت پیش رفت

’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘: 80 اوورز کے میچ میں دو، دو اننگز، ’ایک دن کا ٹیسٹ میچ بھی کیسا ٹیسٹ ہو گا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی