ارشد خان المعروف ’چائے والا‘ پاکستانی شہری قرار، شناختی کارڈ بحال


انٹرنیٹ پر شہرت پانے والے ارشد خان جنہیں دنیا بھر میں ’چائے والا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، انہیں پاکستانی شہری قرار دے دیا گیا ہے اور ان کا قومی شناختی کارڈ بحال کر دیا گیا ہے۔ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال ہونے کی اطلاع پیر کو ان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو دی ہے۔ارشد خان نے رواں برس لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بحالی کی اپیل کی تھی۔ان کا موقف تھا کہ ان دستاویزات کی بندش کے باعث انہیں ملک بدری کا خطرہ لاحق ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان میں غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی کی مہم زوروں پر ہے۔عدالت نے اپریل میں اس معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد نادرا نے ارشد خان کے خاندانی ریکارڈز کی جانچ پڑتال کی۔کئی دہائیوں پرانے شناختی دستاویزات کی بنیاد پر نادرا کی تصدیقی کمیٹی نے ارشد خان کو پاکستانی شہری قرار دیا اور ان کا شناختی کارڈ بحال کر دیا۔ارشد خان کے وکیل نے بتایا کہ سنہ 2017 میں ایک ٹی وی چینل کی جانب سے نشر کی گئی افواہ کے بعد ان کے مؤکل کے شناختی دستاویزات غلطی سے بلاک کر دیے گئے تھے۔ارشد خان کا موقف تھا کہ ان دستاویزات کی بندش کے باعث انہیں ملک بدری کا خطرہ لاحق ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)عدالت نے اپنے فیصلے میں ارشد خان کو ’عالمی سطح پر معروف چائے والا‘ قرار دیا اور کہا کہ ایک جھوٹی خبر نے ان کے مستقبل اور کاروبار کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ارشد خان اب اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروانے اور اپنے برانڈ ’کافی چائے والا‘ کے تحت بین الاقوامی سفر دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کا یہ برانڈ پاکستان اور برطانیہ میں کامیابی سے کام کر رہا ہے۔شناختی کارڈ کب اور کیوں بلاک ہوا؟اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد خان نے بتایا کہ چند روز قبل جب وہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے قریبی دفتر پہنچے تو بائیومیٹرک تصدیق کے دوران سسٹم نے ان کے فنگر پرنٹس مسترد کر دیے۔ ’جب فنگر پرنٹس نہیں ملے تو مجھے بتایا گیا کہ آپ کا شناختی کارڈ تو بلاک ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف شناختی کارڈ بلاک ہونے سے وہ لاعلم تھے بلکہ انہیں اس سے پہلے کوئی نوٹس بھی موصول نہیں ہوا۔ ارشد خان نے الزام لگایا کہ کسی نے بدنیتی سے اُن کے خلاف سازش کرتے ہوئے شناختی کارڈ بلاک کروایا ہے۔’میرے خلاف نہ کوئی کیس ہے، نہ میرا کسی سے کوئی تنازع ہے۔ میں پاکستانی شہری ہوں۔ میری پیدائش اسلام آباد کی ہے جبکہ میرے والد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔‘شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے قانونی چارہ جوئیشناختی کارڈ کی منسوخی کے بعد ارشد خان نے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔عدالت میں دائر کردہ رٹ پٹیشن میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنا نہ صرف بدنیتی پر مبنی ہے بلکہ یہ 2002 کے رجسٹریشن آرڈیننس کی خلاف ورزی بھی ہے۔اس وقت درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ نادرا ارشد خان سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگ رہا ہے، جو نہ صرف غیرعملی مطالبہ ہے بلکہ ایک باعزت شہری کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امن و امان کی خرابی کی وجہ بند کمروں میں فیصلے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

جنگ بندی طالبان کے دراندازی روکنے سے مشروط ہے: پاکستانی وزیر دفاع

ارشد خان المعروف ’چائے والا‘ پاکستانی شہری قرار، شناختی کارڈ بحال

پاکستان میں آن لائن جرائم کو روکنے والی ایجنسی کے چھ افسران خود لاپتہ

ملالہ کی نئی کتاب نے اشاعت سے پہلے ہی تہلکہ کیوں مچا دیا؟: عامر خاکوانی کا کالم

بری امام سے 17 غیرقانونی افغان شہری ’مزاحمت کی کوشش‘ کے بعد گرفتار

راولپنڈی: پاک، جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات

حکومت خیبر پختونخوا نے 2025 کی پہلی ششماہی کے لیے مارکیٹ ریٹ سسٹم جاری کر دیا

ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز، وزیر صحت کا نوٹس، غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کا حکم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، امن و امان اور سرحدی صورتحال زیرِغور

چین کی مدد سے خلا میں بھیجا جانے والا پہلا پاکستانی ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ جسے وژن 2047 کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے

انڈین افواج کی ہم آہنگی نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو بہت جلد ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا: نریندر مودی کا دعویٰ

پاکستانی ٹینک، بمباری کے نشانات اور ’باب دوستی‘: پاک افغان جھڑپوں کے بعد چمن کی سرحد پر بی بی سی نے کیا دیکھا؟

افغان وزیرِ دفاع کا ’ڈیورنڈ لائن‘ سے متعلق بیان اور دوحہ جنگ بندی معاہدے سے جڑی امیدیں اور خدشات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی