امن و امان کی خرابی کی وجہ بند کمروں میں فیصلے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا


پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال اس لیے خراب ہو رہی ہے کہ بند کمروں میں فیصلے ہو رہے ہیں۔صوبائی اسمبلی سے پیر کر اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ’وزیراعظم (شہباز شریف) کی میٹینگ کے ایجنڈے میں امن و امان شامل نہیں تھا۔ مزمل اسلم کو اس لیے بھجوایا کہ وہ صوبے کو 18 ماہ سے چلا رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں پر ہمارا موقف واضح ہے، جو لوگ یہاں پر 40 برس سے رہ رہے ہیں انہیں باعزت طریقے سے رخصت کیا جائے گا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں افغانوں کے 43 کیمپس تھے جو راتوں رات خالی کرنے کا کہا گیا۔ ہم نے وزیراعظم کے سامنے موقف پیش کیا کہ یہ ممکن نہیں، وقت دیا جائے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی دہشت گردی میں فرنٹ لائن ہیں۔ پولیس نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کو ایکسپائر اور پرانی بلٹ پروف گاڑیاں دیں، جو ہم واپس کریں گے۔‘سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ’امن و امان کی صورت حال اس لیے خراب ہو رہی ہے کہ بند کمروں میں فیصلے ہو رہے ہیں۔ لیکن اب اس صوبے کی پالیسی عوام طے کریں گے، اب بند کمروں میں کوئی فیصلے نہیں ہوں گے۔‘وزیراعلیٰ نے کہا کہ تھری ایم پی او کے تحت کسی ورکر کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، احتجاج کرنے والے طلبہ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارا لیڈر (عمران خان) جیل سے اس سسٹم کو انگلیوں پر نچا رہا ہے۔ میرے خلاف دوسرے دن سے بیانہ بنانا شروع کر دیا گیا، یہ کہا جا رہا ہے کہ میں اداروں سے ٹکراؤں گا۔‘’اگر آئین اور قانون کی بات کرنا ٹکراؤ ہے تو میں کروں گا، بانی سے جیل میں ملاقات کرنا ٹکراؤ ہے تو میں یہ بھی کروں گا، صوبے کی حقوق کی بات کرنا ٹکراؤ ہے تو میں ٹکراؤں گا۔‘وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ خیبر کے امن جرگے میں شرکت کروں گا، اس کے بعد کرک جاؤں گا اور وہاں آگے کا لائحہ عمل دوں گا۔’بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینا غفلت اور نااہلی کی علامت‘دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیرسنجیدہ اور بچگانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نابالغ سوچ نے پولیس افسران اور جوانوں کی جانوں کو غیرضروری خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔‘اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ثابت بھی کیا جا رہا ہے۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی اہم گفتگو https://t.co/8tdo3b1QOV— PMLN (@pmln_org) October 20, 2025طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسے وزیراعلیٰ جو اس نوعیت کے فیصلے کریں، ان سے نہ صرف پولیس افسران اور اہلکار بلکہ عوام کو بھی سوال کرنا چاہیے کہ جب دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس ہیں تو پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینا غفلت اور نااہلی کی علامت نہیں تو اور کیا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امن و امان کی خرابی کی وجہ بند کمروں میں فیصلے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

جنگ بندی طالبان کے دراندازی روکنے سے مشروط ہے: پاکستانی وزیر دفاع

ارشد خان المعروف ’چائے والا‘ پاکستانی شہری قرار، شناختی کارڈ بحال

پاکستان میں آن لائن جرائم کو روکنے والی ایجنسی کے چھ افسران خود لاپتہ

ملالہ کی نئی کتاب نے اشاعت سے پہلے ہی تہلکہ کیوں مچا دیا؟: عامر خاکوانی کا کالم

بری امام سے 17 غیرقانونی افغان شہری ’مزاحمت کی کوشش‘ کے بعد گرفتار

راولپنڈی: پاک، جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات

حکومت خیبر پختونخوا نے 2025 کی پہلی ششماہی کے لیے مارکیٹ ریٹ سسٹم جاری کر دیا

ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز، وزیر صحت کا نوٹس، غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کا حکم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، امن و امان اور سرحدی صورتحال زیرِغور

چین کی مدد سے خلا میں بھیجا جانے والا پہلا پاکستانی ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ جسے وژن 2047 کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے

انڈین افواج کی ہم آہنگی نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو بہت جلد ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا: نریندر مودی کا دعویٰ

پاکستانی ٹینک، بمباری کے نشانات اور ’باب دوستی‘: پاک افغان جھڑپوں کے بعد چمن کی سرحد پر بی بی سی نے کیا دیکھا؟

افغان وزیرِ دفاع کا ’ڈیورنڈ لائن‘ سے متعلق بیان اور دوحہ جنگ بندی معاہدے سے جڑی امیدیں اور خدشات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی