آصف آفریدی 38 برس کی عمر میں اپنے پہلے ہی میچ میں چھ وکٹیں لینے والے کھلاڑی


پاکستان کے سپن بولر آصف آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹیں حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔آصف آفریدی ٹیسٹ کرکٹ ڈیبیو میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز انہوں نے 38 برس اور 299 دن کی عمر میں حاصل کیا ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کا 92 سال کا ریکارڈ بھی توڑا ہے۔عام طور پر اس عمر میں کرکٹر ریٹائر ہو جاتے ہیں لیکن آصف آفریدی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے نہ صرف اس عمر میں ڈیبیو کیا بلکہ پہلے ہی میچ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔اس سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے سپنر چارلز میریٹ کے پاس تھا جنہوں نے 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔آصف آفریدی کو ’بدعنوانی کی پیشکش‘ رپورٹ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پی سی بی کی جانب سے پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔آصف آفریدی کا ابتدائی کیرئیر25 دسمبر 1986 کو پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی نے سنہ 2009 میں خیبر پختونخوا کی ریجنل ٹیموں خیبر ایجنسی اور فاٹا سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بطور سپنر آل راؤنڈر ڈیبیو کیا تھا۔اس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرتے رہے تاہم انہوں نے قائد اعظم ٹرافی 2018 میں سات میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کی۔آصف آفریدی نے 71 رنز کے بدلے پانچ وکٹیں حاصل کی (فوٹو: اے ایف پی)سنہ 2021 میں آصف آفریدی پاکستان کپ کے لیے خیبرپختونخوا کی ٹیم میں نامزد ہوئے اور اس ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی اور بولر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔آصف آفریدی کا انٹرنینشل ڈیبیو اور پابندیمارچ 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف منعقد ہونے والی ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے آصف آفریدی کو پاکستان سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ 20 اکتوبر 2025 کو انہوں نے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے تیسرے معمر ترین کھلاڑی بنے۔اس سے قبل سنہ 1955 میں سپنر میران بخش نے 47 سال کی عمر میں جبکہ عامر الہی نے 1952 میں انڈیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔Dream debut! Asif Afridi gets his maiden -wicket haul, Simon Harmer trapped LBWWatch live in UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/ZUghuuKLun— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2025سنہ 2023 میں آصف آفریدی کو ’بدعنوانی کی پیشکش‘ رپورٹ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو سال کے لیے تمام کرکٹ فارمیٹ سے بین کر دیا تھا تاہم بعد میں اس پابندی کا دورانیہ کم کر کے ایک برس کر دیا گیا تھا۔آصف آفریدی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

اسرائیلی فٹبال میچوں میں شائقین کے نسل پرستانہ نعرے لگانے کے واقعات میں اضافہ

گیند سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹا، پولیس فرسٹ کلاس کرکٹر کو ہتھکڑی لگا کر تھانے لے گئی

جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز ایک ایک سے برابر

وراٹ کوہلی پہلی بار مسلسل دو ون ڈے میچوں میں صفر پر آؤٹ

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ہلچل: فخر زمان ڈراپ، بابر اعظم کی انٹری

نعمان علی: سانگھڑ کا ’فاسٹ بولر‘ جو پاکستان کے سپن اٹیک کا ’اٹوٹ انگ‘ بن گیا

پی سی بی اور ملتان سلطان کے مالک کے مابین معاملات مزید کشیدہ

آصف آفریدی 38 برس کی عمر میں اپنے پہلے ہی میچ میں چھ وکٹیں لینے والے کھلاڑی

ہارمر کی سپن کے سامنے پاکستانی بلے باز بےبس، جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے لیے 68 رنز درکار

پاکستان کا نیا ٹی 20 سکواڈ: بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ایک برس بعد واپسی، فخر زمان کو ڈراپ کرنے پر فینز کے سوال

شبھمن گل سے مصافحے کی کوشش اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ: ’کاش نعرے میچ جتوا سکتے‘

شین واٹسن سان فرانسسکو یونیکورنز کی کوچنگ سے مستعفی

ملتان سلطان کے مالک کو معافی نہ مانگنے پر پی سی بی نے کیا دھمکی دیدی؟

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان مشکل میں، تیسرے دن کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز

پنڈی ٹیسٹ: تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کے چار وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی