وراٹ کوہلی پہلی بار مسلسل دو ون ڈے میچوں میں صفر پر آؤٹ


انڈیں کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز وراٹ کوہلی  آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔جمعرات کو ایڈیلیڈ میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے انڈیا کو کھیلنے کی دعوت دی۔کپتان شبمن گل کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی ساتویں اوور میں کریز پر آئے، مگر صرف چار گیندیں کھیلنے کے بعد آسٹریلوی فاسٹ بولر زیویئر بارٹلیٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے ریویو لینے سے انکار کیا اور اپنی پسندیدہ غیرملکی پچ پر پہلی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔VIRAT KOHLI GONE FOR HIS SECOND DUCK OF THE SERIES!#AUSvIND | #PlayoftheDay | @BKTtires pic.twitter.com/jqIdvMeX9T— cricket.com.au (@cricketcomau) October 23, 2025یہ پہلا موقع ہے کہ وراٹ کوہلی اپنے 304 ون ڈے میچوں کے کیریئر میں مسلسل دو بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 2021 میں وہ احمدآباد میں ایک ٹیسٹ اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میں لگاتار صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔آسٹریلیا کے خلاف یہ ان کے کیریئر کا چوتھا ’ڈک‘ تھا، جب کہ مجموعی طور پر اب تک وہ بین الاقوامی کیریئر  میں 40ویں بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ 43 مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہونے کا ریکارڈ تاحال ظہیر خان کے پاس ہے۔ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انڈیا کی بیٹنگ کا آغاز بھی خاصا سست رہا۔ اوپنر روہت شرما نے اپنی ابتدائی 20 گیندوں پر صرف چھ رنز بنائے، جو 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد ان کی کسی اننگز کا سست ترین آغاز تھا۔اتوار کو پرتھ میں کھیلے گئے پہلے میچ سے  قبل فاکس سپورٹس پر روی شاستری اور ایڈم گلکرسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ وہ طویل وقفے کے بعد تازہ دم محسوس کر رہے ہیں۔ان کے مطابق  ’میں نے پچھلے 15 سے 20 برسوں میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، شاید سب سے زیادہ۔ اس وقفے نے مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہونے کا موقع دیا۔‘اس میچ میں کوہلی مچل سٹارک کی ایک آف اسٹمپ کے باہر گیند پر ڈرائیو کرنے کی کوشش میں پوائنٹ پر کیچ دے بیٹھے، جہاں آسٹریلوی فیلڈر کوپر کونؤلی نے شاندار ڈائیو لگا کر کیچ پکڑا۔ایڈیلیڈ میں کوہلی کا ریکارڈ ہمیشہ شاندار رہا ہے، جہاں وہ مجموعی طور پر پانچ سنچریوں کے ساتھ غیرملکی بلے بازوں میں سب سے زیادہ 975 رنز بنا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز کا تیسرا میچ سنیچر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

اسرائیلی فٹبال میچوں میں شائقین کے نسل پرستانہ نعرے لگانے کے واقعات میں اضافہ

گیند سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹا، پولیس فرسٹ کلاس کرکٹر کو ہتھکڑی لگا کر تھانے لے گئی

جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز ایک ایک سے برابر

وراٹ کوہلی پہلی بار مسلسل دو ون ڈے میچوں میں صفر پر آؤٹ

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ہلچل: فخر زمان ڈراپ، بابر اعظم کی انٹری

نعمان علی: سانگھڑ کا ’فاسٹ بولر‘ جو پاکستان کے سپن اٹیک کا ’اٹوٹ انگ‘ بن گیا

پی سی بی اور ملتان سلطان کے مالک کے مابین معاملات مزید کشیدہ

آصف آفریدی 38 برس کی عمر میں اپنے پہلے ہی میچ میں چھ وکٹیں لینے والے کھلاڑی

ہارمر کی سپن کے سامنے پاکستانی بلے باز بےبس، جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے لیے 68 رنز درکار

پاکستان کا نیا ٹی 20 سکواڈ: بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ایک برس بعد واپسی، فخر زمان کو ڈراپ کرنے پر فینز کے سوال

شبھمن گل سے مصافحے کی کوشش اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ: ’کاش نعرے میچ جتوا سکتے‘

شین واٹسن سان فرانسسکو یونیکورنز کی کوچنگ سے مستعفی

ملتان سلطان کے مالک کو معافی نہ مانگنے پر پی سی بی نے کیا دھمکی دیدی؟

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان مشکل میں، تیسرے دن کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز

پنڈی ٹیسٹ: تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کے چار وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی