پاک فوج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 77ویں برسی پر خراجِ عقیدت


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، ہلالِ کشمیرؒ کی 77ویں یومِ شہادت پر گہرے خراجِ عقیدت پیش کیے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 کی جنگ کے دوران پیر کلے وہرج کے اسٹریٹجک محاذ پر بھارتی افواج کے تابڑ توڑ حملوں کے خلاف غیر معمولی جرات، عزم اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی بہادری اور وطن سے والہانہ محبت آج بھی پاک فوج کے جوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ یہ دن صرف نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے نہیں بلکہ اُن تمام غیور سپوتوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرے گی، جنہوں نے وطنِ عزیز کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پیٹرول کتنا مہنگا ہوا؟ جانیں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

بابر کا ریکارڈ، سلمان کا کم بیک اور صائم کی جارحانہ بیٹنگ: پاکستان نے دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

قاری امجد: کشمیری گروہوں سے عسکریت پسندی کا آغاز کرنے والے ٹی ٹی پی کمانڈر کون تھے؟

’استغفر اللہ، مجھے کراچی پسند نہیں‘: صبا قمر کا وہ بیان جس سے ’روشنیوں کے شہر‘ میں رہنے والے ناراض ہو گئے

’لوگوں پر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر گولیوں سے بھون دیا‘: سوڈان میں خانہ جنگی سے بچ نکلنے والوں کی دل دہلا دینے والی کہانیاں

موبائل فون کا استعمال، کم عمر بچوں کی بینائی کمزور ہونے لگی

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

’غلاموں کی خوراک‘ لہسن نے ہر باورچی خانے میں اپنی جگہ کیسے بنائی؟

دفاعِ وطن کے لیے پرعزم ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

عدالت نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 19ویں روز بھی بند، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

پاکستان اور افغان طالبان میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ 24 گھنٹے کے لیے معطل

ڈکی بھائی کے اہلخانہ اور آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے رشوت لینے کے الزامات: این سی سی آئی اے کے زیرِ حراست اہلکاروں سے کروڑوں روپے برآمد کرنے کا دعویٰ

افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتے تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی