دفاعِ وطن کے لیے پرعزم ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر


پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے ہر لمحہ تیار اور پرعزم ہے کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا۔ ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۂ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور پاک فوج قومی سلامتی، امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔ اس موقع پر طلبا اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء و غازیانِ وطن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا حقیقی استعارہ پاک فوج ہے جو ہمیشہ محاذِ اول پر رہتی ہے اور قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ دشمن عناصر نوجوانوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قاری امجد: کشمیری گروہوں سے عسکریت پسندی کا آغاز کرنے والے ٹی ٹی پی کمانڈر کون تھے؟

’استغفر اللہ، مجھے کراچی پسند نہیں‘: صبا قمر کا وہ بیان جس سے ’روشنیوں کے شہر‘ میں رہنے والے ناراض ہو گئے

’لوگوں پر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر گولیوں سے بھون دیا‘: سوڈان میں خانہ جنگی سے بچ نکلنے والوں کی دل دہلا دینے والی کہانیاں

موبائل فون کا استعمال، کم عمر بچوں کی بینائی کمزور ہونے لگی

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

’غلاموں کی خوراک‘ لہسن نے ہر باورچی خانے میں اپنی جگہ کیسے بنائی؟

دفاعِ وطن کے لیے پرعزم ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 19ویں روز بھی بند، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

پاکستان اور افغان طالبان میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ 24 گھنٹے کے لیے معطل

ڈکی بھائی کے اہلخانہ اور آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے رشوت لینے کے الزامات: این سی سی آئی اے کے زیرِ حراست اہلکاروں سے کروڑوں روپے برآمد کرنے کا دعویٰ

افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتے تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتےتاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ

اینڈریو سے ’شہزادے‘ کا خطاب واپس لے لیا گیا: ورجینیا جوفرے کی بعد از مرگ یادداشتوں میں ’تین مرتبہ سیکس‘ سمیت کئی الزامات

انڈیا اور امریکہ کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک پر دستخط

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی