پاکستان اور افغان طالبان میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری


پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق مذاکرات 25 سے 30 اکتوبر تک ترکیہ کے شہر استنبول میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں منعقد ہوئے۔ Joint Statement on the Talks Between Afghanistan and Pakistan Through the Mediation of Türkiye and Qatar https://t.co/y1SH30i88Q pic.twitter.com/wH4GW3SC9k— Turkish MFA (@MFATurkiye) October 30, 2025 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات دوحہ میں 18 اور 19 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیے گئے۔ فریقین نے نہ صرف جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا بلکہ عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ یہ نظام کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر سزا یا جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔ اعلامیے کے مطابق جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر کو استنبول میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں طے کیے جائیں گے۔ ترکیہ اور قطر نے دونوں فریقوں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل کی بحالی ترکیہ کی درخواست پر ممکن ہوئی کیونکہ ابتدائی طور پر مذاکرات غیر نتیجہ خیز رہنے کے بعد پاکستانی وفد وطن واپسی کی تیاری میں تھا۔ تاہم، میزبان ترکیہ کے اصرار پر پاکستانی وفد استنبول میں رُک گیا اور بات چیت کا نیا دور شروع کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کر کے امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس بار بھی پاکستانی مؤقف واضح ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں کے خلاف قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرنا ہوگی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قاری امجد: کشمیری گروہوں سے عسکریت پسندی کا آغاز کرنے والے ٹی ٹی پی کمانڈر کون تھے؟

’استغفر اللہ، مجھے کراچی پسند نہیں‘: صبا قمر کا وہ بیان جس سے ’روشنیوں کے شہر‘ میں رہنے والے ناراض ہو گئے

’لوگوں پر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر گولیوں سے بھون دیا‘: سوڈان میں خانہ جنگی سے بچ نکلنے والوں کی دل دہلا دینے والی کہانیاں

موبائل فون کا استعمال، کم عمر بچوں کی بینائی کمزور ہونے لگی

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

’غلاموں کی خوراک‘ لہسن نے ہر باورچی خانے میں اپنی جگہ کیسے بنائی؟

دفاعِ وطن کے لیے پرعزم ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 19ویں روز بھی بند، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

پاکستان اور افغان طالبان میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ 24 گھنٹے کے لیے معطل

ڈکی بھائی کے اہلخانہ اور آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے رشوت لینے کے الزامات: این سی سی آئی اے کے زیرِ حراست اہلکاروں سے کروڑوں روپے برآمد کرنے کا دعویٰ

افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتے تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتےتاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ

اینڈریو سے ’شہزادے‘ کا خطاب واپس لے لیا گیا: ورجینیا جوفرے کی بعد از مرگ یادداشتوں میں ’تین مرتبہ سیکس‘ سمیت کئی الزامات

انڈیا اور امریکہ کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک پر دستخط

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی