یوٹیوبر سے رشوت لینے کا مقدمہ ، این سی سی آئی اے افسران کا تین روزہ ریمانڈ منظور


یوٹیوبر سے رشوت لینے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے دو افسران کا لاہور کی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 36/2025 کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نامزد ہیں۔ پولیس کے مطابق یوٹیوبر سعدالرحمن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ نے ملزمان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے مقدمے میں ریلیف دلوانے کے لیے رقم وصول کی۔ یوٹیوبر کی اہلیہ نے چیکوں اور کرنسی نوٹس کی تصاویر بطور ثبوت فراہم کیں جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مزید رقم کی برآمدگی اور دیگر افراد کی نشاندہی کے لیے ریمانڈ ضروری ہے۔ ملزمان کے وکلا نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ بغیر تحقیق درج کیا گیا اور گرفتاری بھی غیر قانونی ہے۔ تاہم عدالت نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو 31 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 اور پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ مزید برآں حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے اور انہیں او ایس ڈی بنا کر فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ان کی جگہ سید خرم علی کو نیا ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کیا گیا ہے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر سعدالرحمن عرف ڈکی بھائی کے خلاف تحقیقات میں این سی سی آئی اے کے متعدد افسران کی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سامنے آئے ہیں البتہ حکومتی انکوائری اور ایف آئی آر میں وقارالدین سید کا نام کسی بھی الزام میں شامل نہیں ہے۔ تاہم انہیں عہدے سے ہٹا کر اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، واضح رہے کہ این سی سی آئی اے لاہور کے متعدد افسران پر یوٹیوبر سعدالرحمن کے خلاف کارروائی کے دوران رشوت وصول کی اور اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پشاور میں فائرنگ سے بی آر ٹی کا سکیورٹی گارڈ ہلاک، ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘

’ایک اور موقع‘، پاکستان افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لیے آمادہ، سرکاری میڈیا

متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

کیا یہی سوچا تھا؟ اجمل جامی کا کالم 

توہینِ عدالت کی درخواست: کیا جج کے خلاف جج کارروائی کر سکتا ہے؟ جسٹس خادم کے ریمارکس

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر، ’لاپتا‘ افسر بھی منظرِ عام پر آ گئے

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

وفاقی وزیر داخلہ کی عمانی رائل منسٹر سے ملاقات، ویزا مسائل کے حل پر گفتگو

پشاور میں سینیٹ الیکشن کا دنگل! پی ٹی آئی اور اپوزیشن آمنے سامنے، ووٹنگ جاری

بھاگ ناڑی حملہ: ’انسپیکٹر لطف علی کھوسہ کی آخری لڑائی بہادری کی مثال بن گئی

کراچی میں ای چالان کا نیا ریکارڈ! 3 دن میں 13 ہزار سے زائد چالان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی