کراچی میں ای چالان کا نیا ریکارڈ! 3 دن میں 13 ہزار سے زائد چالان


شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان مہم کے تیسرے روز بھی کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 979 شہریوں کو ای چالان جاری کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے جن کی تعداد 3 ہزار 258 رہی اسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1 ہزار 294، تیز رفتاری پر 655، اور لال سگنل توڑنے پر 357 شہریوں کو چالان کیے گئے۔ مزید برآں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 216، رانگ وے پر آنے پر 42، کالے شیشے والی گاڑیوں پر 26، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 10، مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر 7 اور ون وے کی خلاف ورزی پر 11 چالان کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے روز 6 گھنٹوں میں 2 ہزار 622، دوسرے روز 4 ہزار 301 اور تیسرے روز 5 ہزار 979 چالان کیے گئے جس کے بعد تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 942 شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور حادثات میں کمی لانے کے لیے ای چالان سسٹم کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیٹ بیلٹ باندھیں، ہیلمٹ پہنیں، موبائل فون کا استعمال ترک کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط اور عوامی تحفظ برقرار رکھا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پشاور میں فائرنگ سے بی آر ٹی کا سکیورٹی گارڈ ہلاک، ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘

’ایک اور موقع‘، پاکستان افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لیے آمادہ، سرکاری میڈیا

متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

کیا یہی سوچا تھا؟ اجمل جامی کا کالم 

توہینِ عدالت کی درخواست: کیا جج کے خلاف جج کارروائی کر سکتا ہے؟ جسٹس خادم کے ریمارکس

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر، ’لاپتا‘ افسر بھی منظرِ عام پر آ گئے

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

وفاقی وزیر داخلہ کی عمانی رائل منسٹر سے ملاقات، ویزا مسائل کے حل پر گفتگو

پشاور میں سینیٹ الیکشن کا دنگل! پی ٹی آئی اور اپوزیشن آمنے سامنے، ووٹنگ جاری

بھاگ ناڑی حملہ: ’انسپیکٹر لطف علی کھوسہ کی آخری لڑائی بہادری کی مثال بن گئی

کراچی میں ای چالان کا نیا ریکارڈ! 3 دن میں 13 ہزار سے زائد چالان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی