توہینِ عدالت کی درخواست: کیا جج کے خلاف جج کارروائی کر سکتا ہے؟ جسٹس خادم کے ریمارکس


اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون وکیل کلثوم خالق کی جانب سے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ دورانِ سماعت وکیل کلثوم خالق خود عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اپنایا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ان کے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دی تھیں جن کی وجہ سے انہیں سپریم کورٹ کا لائسنس نہیں مل سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام لائسنس یافتہ وکلا کی فہرست میں شامل تھا مگر عدالتی ریمارکس کے باعث ان کا لائسنس روک دیا گیا۔ درخواست گزار نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کے ریمارکس چیف جسٹس کے آرڈر کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں اس لیے جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ کیا ایک حاضر سروس جج کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ہو سکتی ہے؟ اگر کسی جج یا چیف جسٹس کے خلاف کارروائی ممکن ہے تو وہ صرف سپریم جوڈیشل کونسل کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائیاں شروع کر دیں تو کیا یہ مناسب ہوگا؟ ہر جج کا اپنا انداز اور عدالت کنڈکٹ کرنے کا طریقہ ہوتا ہے۔ کلثوم خالق نے اس موقع پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس کا حوالہ دیا جس پر عدالت نے نشاندہی کی کہ وہ فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔ جسٹس سومرو نے کہا کہ اگر درخواست گزار کوئی واضح قانونی جواز پیش کریں جس کے تحت ایک جج دوسرے کے خلاف کارروائی کر سکے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔ سماعت کے اختتام پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ فیصلہ تحریری حکم نامے کی صورت میں جاری کیا جائے گا جس کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پشاور میں فائرنگ سے بی آر ٹی کا سکیورٹی گارڈ ہلاک، ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘

’ایک اور موقع‘، پاکستان افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لیے آمادہ، سرکاری میڈیا

متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

کیا یہی سوچا تھا؟ اجمل جامی کا کالم 

توہینِ عدالت کی درخواست: کیا جج کے خلاف جج کارروائی کر سکتا ہے؟ جسٹس خادم کے ریمارکس

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر، ’لاپتا‘ افسر بھی منظرِ عام پر آ گئے

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

وفاقی وزیر داخلہ کی عمانی رائل منسٹر سے ملاقات، ویزا مسائل کے حل پر گفتگو

پشاور میں سینیٹ الیکشن کا دنگل! پی ٹی آئی اور اپوزیشن آمنے سامنے، ووٹنگ جاری

بھاگ ناڑی حملہ: ’انسپیکٹر لطف علی کھوسہ کی آخری لڑائی بہادری کی مثال بن گئی

کراچی میں ای چالان کا نیا ریکارڈ! 3 دن میں 13 ہزار سے زائد چالان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی