وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب مکمل، اسلام آباد کے لیے روانہ


وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔  وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے پیر کی شام ریاض پہنچے تھے۔سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کا فریم ورک کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔فریم ورک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق اس کا مقصد تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی مفادات کو فروغ دینا ہے۔منگل کو جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری اور دونوں ممالک کی قیادتوں کے درمیان موجود اخوت و اسلامی یکجہتی کے مضبوط تعلقات کے تناظر میں ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی باہمی خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں کئی اہم منصوبوں پر غور کیا جائے گا جو دونوں حکومتوں کے درمیان تعاون کے فروغ، نجی شعبے کے کردار کے استحکام اور تجارتی تبادلے میں اضافے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ترجیحی شعبوں میں توانائی، صنعت، کان کنی، معلوماتی ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پشاور میں فائرنگ سے بی آر ٹی کا سکیورٹی گارڈ ہلاک، ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘

’ایک اور موقع‘، پاکستان افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لیے آمادہ، سرکاری میڈیا

متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

کیا یہی سوچا تھا؟ اجمل جامی کا کالم 

توہینِ عدالت کی درخواست: کیا جج کے خلاف جج کارروائی کر سکتا ہے؟ جسٹس خادم کے ریمارکس

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر، ’لاپتا‘ افسر بھی منظرِ عام پر آ گئے

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

وفاقی وزیر داخلہ کی عمانی رائل منسٹر سے ملاقات، ویزا مسائل کے حل پر گفتگو

پشاور میں سینیٹ الیکشن کا دنگل! پی ٹی آئی اور اپوزیشن آمنے سامنے، ووٹنگ جاری

بھاگ ناڑی حملہ: ’انسپیکٹر لطف علی کھوسہ کی آخری لڑائی بہادری کی مثال بن گئی

کراچی میں ای چالان کا نیا ریکارڈ! 3 دن میں 13 ہزار سے زائد چالان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی