غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو مکان کرائے پر دینے کے جرم میں مقدمہ درج


پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس بھجوانے کے اقدامات کے تحت کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے انھیں مکان کرائے پر دینے والوں کے خلاف مقدمات  کا اندراج شروع کیا گیا ہے۔اس حوالے سے راولپنڈی میں افغان شہری کو کرایے پر رہائش دینے پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ مورگاہ میں سرچ آپریشن کے دوران درج کیا گیا، جہاں ایک افغان شہری محمد امین ولد رسول خان کو گرفتار کیا گیا جو مقامی مکان مالک چوہدری عادل کے گھر میں کرایہ دار کے طور پر رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ افغان شہری کے پاس کسی قسم کے قانونی رہائشی کاغذات موجود نہیں تھے، جبکہ مالک مکان نے بھی اپنا مکان غیر ملکی کو کرایے پر دیتے وقت متعلقہ حکام کو مطلع نہیں کیا۔ چنانچہ پولیس نے چوہدری عادل کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔  پولیس کے مطابق یہ صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جو افغان باشندے کو رہائش دینے کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی غیر ملکی، خصوصاً افغان پناہ گزینوں، کو کرایہ پر گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل یا پٹرول پمپ دینے والے افراد کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ پاکستان اور افغان طالبان  کے درمیان کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد سرحد پر جھڑپیں بھی ہوئی ہیں: فوٹو اے ایف پیاس سلسلے میں پٹواریوں، نمبرداروں اور ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ایسی تمام جائیدادوں کا ریکارڈ مرتب کریں جو غیر ملکیوں کو کرایے پر دی گئی ہیں۔صوبائی حکومت نے افغان شہریوں کی شناخت کے لیے چہرے سے شناخت کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی غیر قانونی شخص مقامی شناخت یا جعلی دستاویزات کے ذریعے رہائش یا ملازمت حاصل نہ کر سکے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کیشدہ ہونے کے بعد افغان شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی مہم میں تیزی آئی ہے: فائل فوٹو اے ایف پیاجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کے بارے میں مکمل رپورٹ مرتب کی جائے گی اور ایسی تمام پراپرٹیز کی چھان بین ہوگی جو غیر ملکیوں کو کرایہ پر دی گئی ہیں یا ان کی ملکیت میں مشتبہ انداز میں منتقل ہوئی ہیں۔ یہ کارروائیاں اس وقت شروع کی گئی ہیں جب پاک افغان تعلقات میں حالیہ دنوں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور استنبول میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے اکتوبر سے ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل شروع کیا ہے جس کے تحت ہزاروں افغان شہری یا تو رضاکارانہ طور پر وطن واپس جا رہے ہیں یا انتظامیہ کی نگرانی میں طورخم بارڈر کے راستے افغانستان منتقل کیے جا رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پشاور میں فائرنگ سے بی آر ٹی کا سکیورٹی گارڈ ہلاک، ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘

’ایک اور موقع‘، پاکستان افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لیے آمادہ، سرکاری میڈیا

متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

کیا یہی سوچا تھا؟ اجمل جامی کا کالم 

توہینِ عدالت کی درخواست: کیا جج کے خلاف جج کارروائی کر سکتا ہے؟ جسٹس خادم کے ریمارکس

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر، ’لاپتا‘ افسر بھی منظرِ عام پر آ گئے

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

وفاقی وزیر داخلہ کی عمانی رائل منسٹر سے ملاقات، ویزا مسائل کے حل پر گفتگو

پشاور میں سینیٹ الیکشن کا دنگل! پی ٹی آئی اور اپوزیشن آمنے سامنے، ووٹنگ جاری

بھاگ ناڑی حملہ: ’انسپیکٹر لطف علی کھوسہ کی آخری لڑائی بہادری کی مثال بن گئی

کراچی میں ای چالان کا نیا ریکارڈ! 3 دن میں 13 ہزار سے زائد چالان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی