بلوچستان: نصیرآباد میں جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، بم دھماکے میں 13 افراد زخمی


بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں مسافر ٹرین پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم ریل اور مسافر محفوظ رہے۔ نصیرآباد میں ہی ایک بم دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔نصیرآباد کی ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ بدھ کو نصیرآباد کے نواحی علاقے نوتال میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر متعدد راکٹ کے گولے داغے تاہم ٹرین محفوظ رہی۔ راکٹ گولے کھلے میدان میں گر گئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹرین کی سکیورٹی پر تعینات ایف سی اور ریلوے پولیس اہلکاروں نے ٹرین سے جوابی فائرنگ کی۔ راکٹ دھماکے اور فائرنگ کی وجہ سے ٹرین کے مسافر خوف زدہ ہوگئے اور خود کو بچانے کے لیے نشستیں چھوڑ کر فرش پر لیٹ گئے۔ اس دوران بوگیوں میں بتیاں بھی بُجھا دی گئیں۔ سکھر ریلوے کنٹرول روم کے مطابق ’جعفر ایکسپریس محفوظ ہے اور منزل کی جانب رواں دواں ہے۔‘نصیرآباد میں ہی 9 اکتوبر کو نامعلوم افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک پر نصب کیے گئے بم کے دھماکے سے ایک ریلوے اہلکار جان سے چلا گیا تھا۔ بلوچستان اور اس سے متصل سندھ کے علاقوں میں رواں سال اب تک مسافر ٹرینوں پر ایک درجن سے زائد حملے ہو چکے ہیں۔  زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے قبول کی ہے، تاہم مارچ میں بولان کے پہاڑی علاقے میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر بم حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ اس حملے میں 30 سے زائد افراد کی موت ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ایک اور واقعے میں نصیرآباد کے ضلعی ہیڈکوارٹرز ڈیرہ مراد جمالی میں معمول کے گشت میں مصروف پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔دستی بم دھماکے کی زد میں آکر دو پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد معمولی زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں دو بچے، ایک خاتون اور راہ گیر بھی شامل ہیں تاہم سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پشاور میں فائرنگ سے بی آر ٹی کا سکیورٹی گارڈ ہلاک، ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘

’ایک اور موقع‘، پاکستان افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لیے آمادہ، سرکاری میڈیا

متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

کیا یہی سوچا تھا؟ اجمل جامی کا کالم 

توہینِ عدالت کی درخواست: کیا جج کے خلاف جج کارروائی کر سکتا ہے؟ جسٹس خادم کے ریمارکس

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر، ’لاپتا‘ افسر بھی منظرِ عام پر آ گئے

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

وفاقی وزیر داخلہ کی عمانی رائل منسٹر سے ملاقات، ویزا مسائل کے حل پر گفتگو

پشاور میں سینیٹ الیکشن کا دنگل! پی ٹی آئی اور اپوزیشن آمنے سامنے، ووٹنگ جاری

بھاگ ناڑی حملہ: ’انسپیکٹر لطف علی کھوسہ کی آخری لڑائی بہادری کی مثال بن گئی

کراچی میں ای چالان کا نیا ریکارڈ! 3 دن میں 13 ہزار سے زائد چالان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی