چین کا خلائی اسٹیشن پر چوہوں پر تجربات کا اعلان


چین نے خلائی اسٹیشن پر چوہوں پر تجربات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے تحت شینژو-21 مشن کے دوران خلا میں پہلی بار چوہوں پر سائنسی تجربات کیے جائیں گے۔ یہ تجربات چین مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کی نگرانی میں انجام دیے جائیں گے۔ ایجنسی کے ترجمان ژانگ جِنگ بو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چار چوہے دو نر اور دو مادہ شینژو-21 خلائی جہاز کے ذریعے چینی خلائی اسٹیشن پر بھیجے جائیں گے، جہاں انہیں مخصوص تجرباتی کیبن میں رکھا جائے گا۔ ژانگ کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب چین کسی ممالیہ جانور پر خلا میں تجربہ کرے گا۔ اس تحقیق کا مقصد خلا کے ماحول بالخصوص مائیکرو گریوٹی اور بند خلائی ماحول کے حیوانی رویوں اور جسمانی نظام پر اثرات کا مطالعہ کرنا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مشن مکمل ہونے کے بعد، یہ چوہے ایک خصوصی واپسی خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس لائے جائیں گے، جہاں سائنس دان ان کے اعضا، بافتوں اور حیاتیاتی ردِعمل میں خلا سے متعلق تبدیلیوں کا تجزیہ کریں گے۔ شینژو-21 خلائی جہاز کو کل جمعہ کی رات 11:44 بجے (بیجنگ وقت) شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا جائے گا۔ اس مشن میں چینی خلاباز ژانگ لو، وو فی اور ژانگ ہونگ ژانگ شامل ہوں گے، جو اپنے قیام کے دوران 27 نئے سائنسی اور تحقیقی منصوبے مکمل کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’ہیومن کمپیوٹر‘: سرکس ملازم کی ان پڑھ بیٹی جو ریاضی کے مشکل سوالات سیکنڈوں میں حل کر دیا کرتیں

سوشل میڈیا پر نظر آنے والی جعلی اے آئی ویڈیوز کی شناخت کیسے کریں؟

دیوداسی: ’دیوتاؤں کی دلہنیں‘ جو سیکس ورکر بن گئیں

مصر کا گرینڈ میوزیم جہاں آج سے فرعون توت عنخ آمون کے مدفون خزانے پہلی بار نمائش کے لیے پیش ہوں گے

’گریٹر افغانستان‘ کا متنازع نقشہ: ’اس قسم کی اشتعال انگیز ویڈیوز کشیدگی مزید بڑھائیں گی‘

پائیکا: ’میرا ایک سال کا بچہ کتابیں، کھلونے، فرنیچر بھی کھا جاتا ہے‘

ایک بیٹی کی پیدائش پر باپ کی عمر میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟ تحقیق کے دلچسپ نتائج نے سب کو حیران کردیا

زیبرا کے جسم پر سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریں کیوں ہوتی ہیں؟

’ہاں ہم چاند پر جا چکے ہیں، چھ بار‘: چاند پر انسان کے اترنے کو کِم کارڈیشیئن کی جانب سے دھوکہ قرار دینے پر ناسا کا جواب

جب سعودی عرب میں ایک بادشاہ سے اقتدار چھین کر شہزادے کے سپرد کیا گیا

اکثر لوگ دودھ یا اس سے بنی اشیا کے استعمال کے بعد پیٹ میں درد کی شکایت کیوں کرتے ہیں؟

سات ماہ کی حاملہ خاتون جو 145 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت گئیں: کیا دورانِ حمل ویٹ لفٹنگ کی جا سکتی ہے؟

مصر کا گرینڈ میوزیم جہاں آج سے طوطن خامن کے مدفون خزانے پہلی بار نمائش کے لیے پیش ہوں گے

ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز، اے آئی کی دوڑ میں پاکستان بھی شامل

’غلاموں کی خوراک‘ لہسن نے ہر باورچی خانے میں اپنی جگہ کیسے بنائی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی