ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز، اے آئی کی دوڑ میں پاکستان بھی شامل


پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے ساتھ اشتراک کا نیا باب کھول دیا ہے۔یہ پیش رفت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت ہوئی جو ملک میں آئی ٹی فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ تجارت نے میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل ٹریڈ، ای کامرس، اور مصنوعی ذہانت کے میدانوں میں دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ تجارت نے ملاقات کے دوران بتایا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت جنوبی ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہے۔ ان کے مطابق ہر سال 75 ہزار سے زائد نوجوان آئی ٹی گریجویٹس ملک کے ڈیجیٹل انقلاب کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا جس سے یہ حجم 3.8 ارب ڈالر تک جا پہنچا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مزید 21 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں برآمدات کا حجم 1.06 ارب ڈالر ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کے تحت 2030 تک ای کامرس مارکیٹ کو 20 ارب ڈالر تک وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ میٹا کے وفد نے پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں، نوجوان افرادی قوت اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتے مواقع کو سراہا اور ملک میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں فریقین نے طویل المدتی شراکت داری کے قیام پر اتفاق کیا جس کا مقصد پاکستان کو خطے میں ڈیجیٹل اختراعات اور اے آئی ترقی کا مرکز بنانا ہے۔ایس آئی ایف سی کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے لیے ڈیجیٹل معیشت کی نئی راہیں کھولنے اور عالمی ٹیکنالوجی نیٹ ورک میں مضبوط شمولیت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پر نظر آنے والی جعلی اے آئی ویڈیوز کی شناخت کیسے کریں؟

دیوداسی: ’دیوتاؤں کی دلہنیں‘ جو سیکس ورکر بن گئیں

مصر کا گرینڈ میوزیم جہاں آج سے فرعون توت عنخ آمون کے مدفون خزانے پہلی بار نمائش کے لیے پیش ہوں گے

’گریٹر افغانستان‘ کا متنازع نقشہ: ’اس قسم کی اشتعال انگیز ویڈیوز کشیدگی مزید بڑھائیں گی‘

پائیکا: ’میرا ایک سال کا بچہ کتابیں، کھلونے، فرنیچر بھی کھا جاتا ہے‘

ایک بیٹی کی پیدائش پر باپ کی عمر میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟ تحقیق کے دلچسپ نتائج نے سب کو حیران کردیا

زیبرا کے جسم پر سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریں کیوں ہوتی ہیں؟

’ہاں ہم چاند پر جا چکے ہیں، چھ بار‘: چاند پر انسان کے اترنے کو کِم کارڈیشیئن کی جانب سے دھوکہ قرار دینے پر ناسا کا جواب

جب سعودی عرب میں ایک بادشاہ سے اقتدار چھین کر شہزادے کے سپرد کیا گیا

اکثر لوگ دودھ یا اس سے بنی اشیا کے استعمال کے بعد پیٹ میں درد کی شکایت کیوں کرتے ہیں؟

سات ماہ کی حاملہ خاتون جو 145 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت گئیں: کیا دورانِ حمل ویٹ لفٹنگ کی جا سکتی ہے؟

مصر کا گرینڈ میوزیم جہاں آج سے طوطن خامن کے مدفون خزانے پہلی بار نمائش کے لیے پیش ہوں گے

ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز، اے آئی کی دوڑ میں پاکستان بھی شامل

’غلاموں کی خوراک‘ لہسن نے ہر باورچی خانے میں اپنی جگہ کیسے بنائی؟

گیلے جسم پر تولیہ لپیٹے خاتون کی پارسل موصول کرنے کی وائرل تصویر کی کہانی: ’میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی