ایک بیٹی کی پیدائش پر باپ کی عمر میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟ تحقیق کے دلچسپ نتائج نے سب کو حیران کردیا


بیٹیاں ہمیشہ گھروں کی رونق اور والد کے دل کی دھڑکن سمجھی جاتی ہیں، لیکن اب سائنس نے بھی اس رشتے کا ایک حیرت انگیز پہلو سامنے رکھ دیا ہے۔ American Journal of Human Biology میں شائع ہونے والی پولینڈ کی Jagiellonian University کی ایک تحقیق کے مطابق، جن والدوں کے گھر بیٹیاں ہوتی ہیں اُن کے لمبی عمر پانے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ ہر بیٹی کے آنے سے باپ کی اوسط زندگی میں تقریباً چھیہتر ہفتوں یعنی لگ بھگ ڈیڑھ سال کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹوں کی تعداد کا باپ کی عمر پر کوئی نمایاں اثر نہیں دیکھا گیا۔ یہ نتیجہ بہت سی روایات اور جذبات کے ساتھ میل کھاتا ہے، کیونکہ بیٹی اور باپ کا تعلق ہمیشہ محبت، نرمی اور خیال سے جڑا تصور کیا جاتا ہے۔ شاید یہی جذبہ باپ کے ذہنی سکون، جذباتی مضبوطی اور زندگی کے توازن کو بہتر بناتا ہے۔ والد بیٹی کی ہنسی، اس کے لاڈ اور اس کے اعتماد سے جینے کا حوصلہ لیتے ہیں، اور یہی طاقت ان کے دل و دماغ کو طویل عرصے تک تازہ رکھتی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by VMG Culture & Entertainment (@beingblackislit) اگرچہ یہ تحقیق ہر معاشرے اور ہر گھر پر یکساں لاگو نہیں ہوتی، مگر یہ خیال دل کو بہت خوبصورت لگتا ہے کہ بیٹی باپ کے لیے خوشیوں کے ساتھ ساتھ لمبی زندگی کی دعا بھی بن جاتی ہے۔ آخر بیٹیاں تو ہمیشہ باپ کی جان اور فخر کہلائی جاتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پر نظر آنے والی جعلی اے آئی ویڈیوز کی شناخت کیسے کریں؟

دیوداسی: ’دیوتاؤں کی دلہنیں‘ جو سیکس ورکر بن گئیں

مصر کا گرینڈ میوزیم جہاں آج سے فرعون توت عنخ آمون کے مدفون خزانے پہلی بار نمائش کے لیے پیش ہوں گے

’گریٹر افغانستان‘ کا متنازع نقشہ: ’اس قسم کی اشتعال انگیز ویڈیوز کشیدگی مزید بڑھائیں گی‘

پائیکا: ’میرا ایک سال کا بچہ کتابیں، کھلونے، فرنیچر بھی کھا جاتا ہے‘

ایک بیٹی کی پیدائش پر باپ کی عمر میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟ تحقیق کے دلچسپ نتائج نے سب کو حیران کردیا

زیبرا کے جسم پر سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریں کیوں ہوتی ہیں؟

’ہاں ہم چاند پر جا چکے ہیں، چھ بار‘: چاند پر انسان کے اترنے کو کِم کارڈیشیئن کی جانب سے دھوکہ قرار دینے پر ناسا کا جواب

جب سعودی عرب میں ایک بادشاہ سے اقتدار چھین کر شہزادے کے سپرد کیا گیا

اکثر لوگ دودھ یا اس سے بنی اشیا کے استعمال کے بعد پیٹ میں درد کی شکایت کیوں کرتے ہیں؟

سات ماہ کی حاملہ خاتون جو 145 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت گئیں: کیا دورانِ حمل ویٹ لفٹنگ کی جا سکتی ہے؟

مصر کا گرینڈ میوزیم جہاں آج سے طوطن خامن کے مدفون خزانے پہلی بار نمائش کے لیے پیش ہوں گے

ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز، اے آئی کی دوڑ میں پاکستان بھی شامل

’غلاموں کی خوراک‘ لہسن نے ہر باورچی خانے میں اپنی جگہ کیسے بنائی؟

گیلے جسم پر تولیہ لپیٹے خاتون کی پارسل موصول کرنے کی وائرل تصویر کی کہانی: ’میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی