گیلے جسم پر تولیہ لپیٹے خاتون کی پارسل موصول کرنے کی وائرل تصویر کی کہانی: ’میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئی‘


ایلی جونسن اپنے باتھ روم میں نہا رہی تھیں جب ایک پارسل کی ڈیلیوری کرنے والے نے اُن کے گھر کی گھنٹی بجائی۔پارسل کی ترسیل کرنے والی کمپنی ’ایوری‘ کی پالیسی کے مطابق پارسل مطلوبہ شخص کو حوالے کرتے وقت اس کی تصویر لی جاتی ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کے پارسل اپنی منزل مقصود پر پہنچایا جا چکا ہے۔ اسی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ڈیلیوری وین کا ڈرائیور ایلی کے گھر کے باہر موجود تھا لیکن جب دوسری طرف سے دروازہ کُھلا تو ایلی ’گیلے بدن پر تولیہ لپیٹ کر‘ باہر نکل آئیں۔اور اسی حلیے میں ڈرائیور نے دروازے کی چوکھٹ پر اُن کی ’عجیب‘ سی تصویر لے لی۔ایلی نے 14 اکتوبر کو پیش آئے اس واقعے کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ وہ ابتدائی طور پر ’غصے‘ میں آ گئی تھیں مگر بعدازاں ڈرائیور کی جانب سے لی گئی تصویر دیکھ کر وہ ’ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ‘ ہو گئیں۔اُن کی یہ ویڈیو اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہے اور اسے ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اس ویڈیو کو آئی ٹی وی کے شو ’لوز ویمن‘ میں بھی کوریج ملی ہے۔ایلی کہتی ہیں کہ انھیں ’ہر وقت‘ پارسل موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن عام طور پر ڈیلیوری کرنے والے یہ پارسل اُن کے دروازے پر ہی چھوڑ جاتے ہیں جنھیں بعد میں وہ اٹھا لیتی ہیں اور پارسل کے یوں دروازے پر چھوڑ جانے پر وہ خفا بھی ہوتی تھیں۔لیکن اس مرتبہ ڈیلیوری وین کا ڈرائیور کمپنی کی پالیسی کے مطابق مستقل اُن کے گھر کا دروزاہ کھٹکھٹا رہا تھا۔وہ اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ’میں اُس وقت سوچ رہی تھی کہ مجھے باتھ روم سے باہر نکل کر درازہ کھولنا پڑے گا کیونکہ آپ کو نہیں معلوم ہوتا کہ ڈیلیوری ڈرائیور کیا کرنے والا ہے۔‘’آپ کا پارسل کینسل ہو چکا‘: ایک فون کال سے شروع ہونے والا 40 گھنٹوں پر محیط فراڈ جس کا نشانہ معروف یوٹیوبر بنے’کوریئر آپ کا پارسل ڈیلیور کرنے میں ناکام ہو گیا‘: وہ مشکوک پیغام جو آپ کے بینک اکاؤنٹ کو خالی کروا سکتا ہےجب امریکہ میں بچوں کو ڈاک کے ذریعے ’پارسل‘ کر دیا جاتا تھاآپریشن ’ییلو برڈ‘: جب چین میں حکومتی مخالفین کو ’پارسل‘ کی طرح ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا’میں نے پھر دروازہ کھولا، ڈرائیور میری طرف نہیں بلکہ اپنے موبائل کی طرف دیکھ رہا تھا اور آنکھیں ملائے بغیر مجھے پارسل پکڑانے کی کوشش کر رہا تھا۔‘ایلی کہتی ہیں کہ ’اس (ڈرائیور) نے نگاہیں اوپر اُٹھا کر دیکھا، میرا حلیہ دیکھا اور مجھے بالکل گیلا اور تولیے میں لپٹا ہوا دیکھا، میری تصویر لی اور چلا گیا۔‘’میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئی‘پیشے کے اعتبار سے بلاگر ایلی کے مطابق ڈیلیوری کے کچھ دیر بعد انھیں کمپنی کی طرف سے ان کی تصدیقی تصویر موصول ہو گئی جس کے فوراً بعد انھوں نے اپنے فالورز کے لیے ایک ویڈیو بنائی۔وہ کہتی ہیں کہ ’جب میں نے اپنی فوٹو دیکھی تو میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئی۔‘وہ کہتی ہیں کہ اُن کی ویڈیو پوسٹ پر آنے والا ردِعمل ’بالکل پاگلوں‘ والا تھا اور اسے نہ صرف ہزاروں مرتبہ دیکھا گیا بلکہ اسے روایتی ’میڈیا کی بھی توجہ‘ حاصل ہوئی۔Getty Imagesڈرائیور نے کمپنی کی پالیسی کے مطابق ایلی کی تصویر پارسل موصول کرتے ہوئے لی تھیاپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر انھوں نے لکھا کہ وہ اس ڈرائیور کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتیں۔انھوں نے مزاقاً کہا کہ کہ ’بھلا کون اس علاقے کی سب سے معروف لڑکی کی تصویر نہیں لینا چاہے گا؟ وہ اسے ہزاروں روپے میں فروخت کر سکتے تھے۔‘ڈیلیوری کمپنی ایوری کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ ایلی نے اس واقعے کے ’مزاحیہ پہلو‘ کو دیکھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ڈرائیور پالیسی کے تحت پارسل حوالے کرتے وقت تصاویر لیتے ہیں اور یہ تصاویر محفوظ کی جاتی ہیں، لیکن یہ تصاویر ڈرائیور کے فون میں موجود نہیں ہوتیں۔انڈین صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی نئی تصویر: انڈیا کو اپنی فائٹر پائلٹ کے بارے میں بار بار تردیدیں کیوں جاری کرنی پڑتی ہیں؟سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکیوں کو نامناسب اور جان لیوا حرکات پر اُکسانے والے ’گروپ‘: ’میں اپنی بیٹی کا بدلتا رویّہ دیکھ تو رہی تھی مگر بے بس تھی‘https://www.bbc.com/urdu/articles/cy408x7een5o’غیر کشمیری استاد سے گلے ملنے‘ پر کمسن کشمیری لڑکی کو سوشل میڈیا پر ہراسانی کا سامنا: ’اتنا ٹرول کیا گیا کہ خودکشی کا بھی سوچا‘یوسف پٹھان کی چند تصویروں سے شروع ہونے والی بحث: ادینا مسجد یا آدیناتھ مندر؟’میرے پاس تمھاری برہنہ تصاویر اور وہ سب کچھ ہے جو تمھاری زندگی برباد کر سکتا ہے‘: وہ گینگز جو نوعمر افراد کو نشانہ بناتے ہیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قاری امجد: کشمیری گروہوں سے عسکریت پسندی کا آغاز کرنے والے ٹی ٹی پی کمانڈر کون تھے؟

’استغفر اللہ، مجھے کراچی پسند نہیں‘: صبا قمر کا وہ بیان جس سے ’روشنیوں کے شہر‘ میں رہنے والے ناراض ہو گئے

’لوگوں پر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر گولیوں سے بھون دیا‘: سوڈان میں خانہ جنگی سے بچ نکلنے والوں کی دل دہلا دینے والی کہانیاں

موبائل فون کا استعمال، کم عمر بچوں کی بینائی کمزور ہونے لگی

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

’غلاموں کی خوراک‘ لہسن نے ہر باورچی خانے میں اپنی جگہ کیسے بنائی؟

دفاعِ وطن کے لیے پرعزم ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 19ویں روز بھی بند، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

پاکستان اور افغان طالبان میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ 24 گھنٹے کے لیے معطل

ڈکی بھائی کے اہلخانہ اور آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے رشوت لینے کے الزامات: این سی سی آئی اے کے زیرِ حراست اہلکاروں سے کروڑوں روپے برآمد کرنے کا دعویٰ

افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتے تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتےتاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ

اینڈریو سے ’شہزادے‘ کا خطاب واپس لے لیا گیا: ورجینیا جوفرے کی بعد از مرگ یادداشتوں میں ’تین مرتبہ سیکس‘ سمیت کئی الزامات

انڈیا اور امریکہ کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک پر دستخط

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی