عربین ہمپ بیک وہیل اچانک گوادر پہنچ گئیں۔۔ حیران کن ویڈیو مناظر


بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربین ہمپ بیک وہیل (Arabian Humpback Whale) کے ایک بڑے گروہ کو دیکھا گیا ہے جو بحیرہ عرب کے نایاب اور محدود علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ ماہی گیروں کے مطابق ناخدا امیر داد کریم کی قیادت میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے گروہ نے گوادر کے ساحل سے تقریباً 11 ناٹیکل میل جنوب میں چھ سے زائد وہیلوں کو مغرب سے مشرق کی جانب ہجرت کرتے دیکھا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہیل پانی میں اسپرے کرتی اور مخصوص انداز میں غوطے لگا رہی تھیں۔ ماحولیاتی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق یہ نظارہ پاکستان کے پانیوں میں ایک خوش آئند پیش رفت ہے کیونکہ ماضی میں زیادہ تر مشاہدے ایک یا دو وہیلوں تک محدود تھے۔ ادارے کے ٹیکنیکل ایڈوائزر محمد معظم خان کا کہنا ہے کہ یہ اشارہ ہے کہ بحیرہ عرب کی کم ہوتی ہوئی وہیل آبادی آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ 1963 سے 1967 کے درمیان سوویت بیڑے نے وہیلوں کا شکار کیا تھا، جس سے ان کی آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم حالیہ مشاہدات ان کے قدرتی توازن کی بحالی کی امید پیدا کر رہے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر بایو ڈائیورسٹی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں وہیل اور دیگر بڑی سمندری مخلوقات کا بار بار نظر آنا سمندری سرحد کی اعلیٰ پیداواری صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے ماہی گیر برادری کے کردار کو سراہا جو وہیل، ڈولفن اور دیگر آبی حیات کی موجودگی سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔ بحیرہ عرب کے ہمپ بیک وہیل یمن اور سری لنکا کے درمیان رہتی ہیں اور دیگر اقسام کے برعکس جنوبی سمندروں کی طرف ہجرت نہیں کرتیں۔ ان کا پاکستانی پانیوں کی طرف آنا اس بات کی علامت ہے کہ علاقائی سطح پر سمندری ماحولیاتی نظام میں بہتری آ رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

شہری کی موت کے بعد لیاقت محسود کی سیاست، گارڈ کی فائرنگ سے عوام مشتعل

سرحد کی بندش کے باعث 20 دن تک طورخم پر پھنسے رہنے والے افغان پناہ گزین: ’ہم ٹرکوں پر رہنے پر مجبور تھے، اس دوران میری بیوی نے مُردہ بچے کو جنم دیا‘

سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں گیس سیلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی

پاکستان سمیت عرب و اسلامی ممالک کا غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ

افغانستان سے کوئی حملہ ہوا تو جنگ بندی ختم تصور کی جائے گی اور دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد نہیں ملے‘

مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 اور این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی: 27ویں آئینی ترمیم کے لیے کن چیزوں پر مشاورت ہو رہی ہے؟

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے‘

کراچی اپنی پرانی عظمت بحال کرے، دعا ہے روشنیوں کا شہر دوبارہ چمکے، احسن اقبال

عربین ہمپ بیک وہیل اچانک گوادر پہنچ گئیں۔۔ حیران کن ویڈیو مناظر

صدر ٹرمپ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک پر جوہری تجربے کرنے کا الزام: ’وہ زیر زمین تجربے کرتے ہیں، مگر بتاتے نہیں‘

وزیراعظم شہباز شریف 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت کے طلبگار ہیں: بلاول بھٹو

’گریٹر افغانستان‘ کا متنازع نقشہ: ’اس قسم کی اشتعال انگیز ویڈیوز کشیدگی مزید بڑھائیں گی‘

افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی، سینکڑوں زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی