خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


خیبرپختونخوا میں کل سے 5 نومبر تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران دیر اپر و لوئر، چترال اپر و لوئر، سوات، کوہستان، کولائی پالس، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور مہمند میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث ایبٹ آباد، بٹگرام، چترال، دیر، کوہستان، شانگلہ، سوات، تورغر اور شمالی وزیرستان سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے۔ کمزور مکانات، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تمام ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کے نظام کی صفائی، احتیاطی اقدامات، مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کو فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ عوام کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

شہری کی موت کے بعد لیاقت محسود کی سیاست، گارڈ کی فائرنگ سے عوام مشتعل

ممدانی، کوومو یا سلیوا: نیویارک کے شہری کیسا میئر چاہتے ہیں؟

ممدانی، کوومو یا سلیوا: نیوریاک کے شہری کیسا میئر چاہتے ہیں؟

تربیلا میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر موجودگی کا انکشاف

20واں پارلیمانی اجلاس، حاضری میں خواتین آگے، کئی وزرا مکمل غیر حاضر

کراچی : ایک دن میں 3 ہزار سے زائد ای چالان، کون سے ڈرائیور زد میں آئے؟

’تم نے میرے ساتھ رشتہ کرنے سے انکار کیوں کیا‘: 24 سالہ لڑکی کی خودکشی کا معاملہ قتل کے مقدمے میں کیسے بدلا؟

فلائٹ آپریشن متاثر کرنے کی کوشش ناکام، پی آئی اے کی پروازیں بحال

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات طے، 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت متوقع

سرحد کی بندش کے باعث 20 دن تک طورخم پر پھنسے رہنے والے افغان پناہ گزین: ’ہم ٹرکوں پر رہنے پر مجبور تھے، اس دوران میری بیوی نے مُردہ بچے کو جنم دیا‘

سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں گیس سیلنڈر دھماکا، 12 افراد زخمی

پاکستان سمیت عرب و اسلامی ممالک کا غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ

افغانستان سے کوئی حملہ ہوا تو جنگ بندی ختم تصور کی جائے گی اور دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

پنجگور میں مبینہ سکیورٹی کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ: ’ابتدائی معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد نہیں ملے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی