
وزیر اعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات طے پا گئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی مسودہ پہلے ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے جب کہ دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کریں گے جہاں آئینی ترمیم کے ساتھ ساتھ مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کی یہ ملاقات اور مجوزہ عشائیہ ملک کے موجودہ سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔