
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ روز شہر بھر میں مجموعی طور پر 3 ہزار 485 الیکٹرانک چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ 2 ہزار 433 چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر جاری کیے گئے۔
ہیلمٹ نہ پہننے پر 511، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 78، غلط سمت سے آنے پر 27 اور اوور اسپیڈنگ پر 51 چالان کیے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے کے 45 اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی کے 5 چالان بھی کیے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات اور جرمانوں سے بچ سکتے ہیں۔