وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب کھڑا مہمان اچانک گر پڑا۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو


وائٹ ہاؤس میں اس وقت غیر متوقع صورتِ حال پیدا ہوگئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ایک مہمان اچانک زمین پر گر گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ٹرمپ دواؤں کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ میں مصروف تھے۔ ہیلتھ کیئر کمپنی سے وابستہ یہ شخص بریفنگ کے دوران اوول آفس میں موجود تھا کہ اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ لمحہ بھر کے لیے کمرے میں سناٹا چھا گیا، جبکہ صدر ٹرمپ واضح طور پر پریشان نظر آئے اور فوراً صحافیوں کو کمرے سے باہر جانے کی ہدایت دی۔ موقع پر موجود ٹرمپ انتظامیہ کے معروف اہلکار اور ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر مہمت عوز نے فوری طور پر متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی۔ چند منٹوں کی کوشش کے بعد صورتِ حال قابو میں آگئی۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ مہمان کو ابتدائی علاج کے بعد ہوش آگیا ہے اور اب وہ خطرے سے باہر ہے۔ واقعے نے لمحاتی طور پر ماحول کو سنجیدہ ضرور کر دیا، مگر فوری طبی امداد نے کسی بڑے حادثے کو ٹال دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

ایک حسینہ سے بدسلوکی، باقیوں کا احتجاجی واک آؤٹ: مس یونیورس مقابلے کو متنازع بنانے والے نوات اِتسراگریسل کون ہیں؟

نہ چھت پر آئینے اور نہ ہی شہوت انگیز تصاویر: برازیل کے سیکس موٹلز میں تبدیلیاں

امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس پر پابندی سے ایک سال کی رعایت دے دی

’مکمل تباہی اور ملبے کا ڈھیر‘: جنگ کے دو سال بعد بی بی سی نے غزہ میں کیا دیکھا؟

وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب کھڑا مہمان اچانک گر پڑا۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو

قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر

’میں رحم نہیں کر سکتا، ہمارا کام صرف قتل کرنا ہے‘: سوڈان کا بدنام زمانہ مسلح گروہ، ایک ’بے رحم‘ کمانڈر اور قتل عام پر جشن کی لرزہ خیز ویڈیوز

’اس اشاعت کو بمشکل ہی پاکستانی کہہ سکتے ہیں‘: روسی سفارتخانے نے پاکستانی اخبار ’دی فرنٹیئر پوسٹ‘ کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا ؟

امریکا کا حزب اللہ کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان

نمازِ جمعہ کے دوران اسکول کے اندر مسجد میں دھماکا۔۔ 54 افراد زخمی

سوئمنگ پول کیلیے گھر میں کھدائی کرنے والے شخص کی قسمت جاگ اٹھی۔۔ کتنا بڑا خزانہ مل گیا؟

’جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے لیے صرف غیر سفید فام ہونا کافی ہے‘: برطانیہ میں ریپ کے واقعات کے بعد ایشیائی خواتین خوف میں مبتلا

ٹرمپ کو بھی سلیوٹ، ممدانی کو بھی سلام

ٹرمپ کا نیا انکشاف: پاک بھارت جنگ میں 7 نہیں 8 طیارے گرائے گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی