قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قازقستان نے باضابطہ طور پر معاہدۂ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کر لی ہے یوں وہ اس معاہدے میں شامل ہونے والا پہلا وسط ایشیائی ملک بن گیا ہے۔ یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف بھی شریک تھے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ قازقستان کی شمولیت دنیا میں امن، تعاون اور خوشحالی کے فروغ کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ .@POTUS: "This evening, I'm also delighted to report that Kazakhstan has officially agreed... [to join] the Abraham Accords — and I just want to thank you, Mr. President." pic.twitter.com/gSWkSXFJs8— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) November 7, 2025 ٹرمپ نے کہا یہ میری دوسری مدتِ صدارت کا پہلا ملک ہے جو ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہوا، اور جلد مزید ممالک اس تاریخی اقدام کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے قازقستان کو شاندار ملک اور باصلاحیت قیادت رکھنے والی قوم قرار دیا اور کہا کہ وسط ایشیا کے دیگر ممالک بھی اس امن عمل میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے ایک روز قبل پیش گوئی کی تھی کہ ایک اور ملک ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ معاہدے اسرائیل اور مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ کے اعلان سے قبل قازقستان کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ حتمی مرحلے میں پہنچا۔ قازق حکومت نے بیان میں کہا کہ معاہدے میں شمولیت قازقستان کی خارجہ پالیسی کا قدرتی اور منطقی تسلسل ہے جو مکالمے، باہمی احترام اور علاقائی استحکام پر مبنی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے صرف سفارتی تعلقات نہیں بلکہ اقتصادی و علاقائی تعاون کی نئی راہیں کھولنے کے لیے ہیں۔ واضح رہے کہ ابراہیمی معاہدے 2020 میں صدر ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں طے پائے تھے جن کے تحت اسرائیل نے متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے تھے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد اب وقت ہے کہ امن کے اس سفر کو مزید آگے بڑھایا جائے اور قازقستان کی شمولیت اسی سمت ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

ایک حسینہ سے بدسلوکی، باقیوں کا احتجاجی واک آؤٹ: مس یونیورس مقابلے کو متنازع بنانے والے نوات اِتسراگریسل کون ہیں؟

نہ چھت پر آئینے اور نہ ہی شہوت انگیز تصاویر: برازیل کے سیکس موٹلز میں تبدیلیاں

امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس پر پابندی سے ایک سال کی رعایت دے دی

’مکمل تباہی اور ملبے کا ڈھیر‘: جنگ کے دو سال بعد بی بی سی نے غزہ میں کیا دیکھا؟

وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب کھڑا مہمان اچانک گر پڑا۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو

قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر

’میں رحم نہیں کر سکتا، ہمارا کام صرف قتل کرنا ہے‘: سوڈان کا بدنام زمانہ مسلح گروہ، ایک ’بے رحم‘ کمانڈر اور قتل عام پر جشن کی لرزہ خیز ویڈیوز

’اس اشاعت کو بمشکل ہی پاکستانی کہہ سکتے ہیں‘: روسی سفارتخانے نے پاکستانی اخبار ’دی فرنٹیئر پوسٹ‘ کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا ؟

امریکا کا حزب اللہ کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان

نمازِ جمعہ کے دوران اسکول کے اندر مسجد میں دھماکا۔۔ 54 افراد زخمی

سوئمنگ پول کیلیے گھر میں کھدائی کرنے والے شخص کی قسمت جاگ اٹھی۔۔ کتنا بڑا خزانہ مل گیا؟

’جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے لیے صرف غیر سفید فام ہونا کافی ہے‘: برطانیہ میں ریپ کے واقعات کے بعد ایشیائی خواتین خوف میں مبتلا

ٹرمپ کو بھی سلیوٹ، ممدانی کو بھی سلام

ٹرمپ کا نیا انکشاف: پاک بھارت جنگ میں 7 نہیں 8 طیارے گرائے گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی