
کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کے ٹینکر فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈپو میں لگنے والی آگ نے قریب کھڑے 3 آئل ٹینکرز کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے دوران اٹھنے والے کالا دھواں آسمان پر پھیل گیا۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ کے پھیلاؤ اور کسی جانی نقصان سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔