گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث غذائی اجناس، ادویہ کی ترسیل متاثر


ملک بھر میں مال بردار ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کے باعث خیبر پختونخوا میں بھی ادویہ اور اجناس کی ترسیل شدید متاثر ہوگئی ہے۔ ادویہ تیار کرنے والی کمپنیوں اور کیمسٹس کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور جیسے بڑے صنعتی مراکز میں تیار ہونے والی ادویہ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ اور اسپتالوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں، جس سے مریض براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے سری لنکا اور افریقی ممالک کو بھی ادویہ کی ترسیل رک گئی ہے۔ مزید برآں پاک افغان بارڈر پر کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں جبکہ پہلے سے موجود مہنگائی کی وجہ سے کاروباری شعبے کو مزید نقصان پہنچ رہا ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے سینئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل کے مطابق ہڑتال سے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور عام شہریوں، خصوصاً مستحق افراد کو سردیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مشتاق احمد خلیل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے کیونکہ ہڑتال کے جاری رہنے سے ملکی معیشت شدید متاثر ہونے کے ساتھ ایک بڑے انسانی بحران کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

منھ کا کینسر: ’اچھے چہرے والی خاتون تھی، آپریشن کے ہفتوں بعد بھی آئینے میں خود کو نہیں دیکھ پائی‘

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث غذائی اجناس، ادویہ کی ترسیل متاثر

لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشانِ حیدر) کی آج 54 ویں برسی

نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

جعلی ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی غیر قانونی قرار

عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو: ’جن لوگوں کے پاس طاقت ہے ان کا رویہ مزید سخت ہو گیا ہے‘

دیوسائی نیشنل پارک کی حدود میں عارضی ہوٹلوں، تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی

’چار گھنٹوں تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں جاری رہیں‘: میر علی میں جھڑپ کے دوران علاقہ مکینوں نے کیا دیکھا؟

خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم نے اسلام آباد میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

گورنر کے پی کا عمران خان کی کسی دوسرے صوبے کی جیل منتقلی کا مطالبہ

گلگت بلتستان کے انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے ملتوی

افغان قیادت سے تحریری ضمانت کا مطالبہ، سرحدی تجارت معطل رہے گی، ترجمان دفتر خارجہ

اسپیشل برانچ، بم ڈسپوزل یونٹ اور کینائن یونٹ کیلیے 100 فیصد خصوصی الاؤنس کی سفارش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی