63 سالہ خاتون برسوں کی دعا کے بعد ماں بن گئیں، جدید طبی علاج نے خواب حقیقت بنا دیا


آذربائیجان میں 63 سالہ خاتون نے کئی برس تک اولاد نہ ہونے کے بعد جدید طبی علاج کی بدولت ایک صحت مند بچے کو جنم دیا جسے تولیدی طب کے شعبے میں ایک غیر معمولی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ خوشخبری ڈاکٹر آف فلاسفی اِن میڈیسن، ڈاکٹر ناطق مہرموف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی۔ ان کے مطابق خاتون کئی سال تک قدرتی طور پر حاملہ نہ ہو سکیں تاہم کامیاب طبی علاج کے بعد وہ ماں بننے میں کامیاب رہیں۔ ڈاکٹر ناطق مہرموف نے اپنے بیان میں کہا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے ضروری علاج مکمل کیا اور ہماری 63 سالہ مریضہ نے برسوں کے انتظار کے بعد اپنے بچے کو پہلی بار گود میں لیا۔ اللہ تعالیٰ اس بچے کی حفاظت فرمائے۔ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہماری کوششیں کامیاب رہیں اور ہم اس خاندان کی خوشیوں کا سبب بن سکے۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ واقعہ جدید تولیدی طب کی ترقی کا ایک اہم ثبوت ہے جس نے ایک ایسے خواب کو حقیقت میں بدل دیا جو کئی برسوں سے ادھورا تھا۔ واضح رہے کہ 63 سال کی عمر میں بچے کی پیدائش انتہائی نایاب واقعہ تصور کیا جاتا ہے اسی لیے اس خبر نے عوامی سطح پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

کیا کچھ خواتین کو وہ رنگ بھی نظر آتے ہیں جو دیگر لوگ نہیں دیکھ سکتے؟

چند آسان ٹوٹکوں سے اناج کو کیڑوں سے ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھیں

مرد بانجھ پن کے بارے میں بات کرنے سے ہچکچاتے کیوں ہیں؟

سائبر دنیا میں نیا موڑ: خودکار اے آئی ایجنٹ نے ہگنگ فیس کے سرورز کو نشانہ بنا ڈالا

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی غیر معیاری ویڈیوز پر مونیٹائزیشن کی پابندی: یوٹیوب کا بڑا اعلان

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی داستان کو کیسے نیا رُخ دیا؟

کیلے دو دن میں خراب ہوجاتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں، 18 دن تک تازہ رکھنے کا ٹوٹکہ

پہلی مرتبہ نظامِ شمسی سے باہر کُرہِ ارض جیسے ایک سیارے کے گرد فضا دریافت: کیا زمین سے باہر بھی زندگی موجود ہے؟

ایک ہزار دینار کی روٹی اور انسانی گوشت کی فروخت: وہ قحط جس نے ایک خلیفہ کو محل کا سامان بیچنے پر مجبور کر دیا

’میں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا‘ سے استعفے تک: 1993 کا سیاسی بحران جب صدر اور وزیرِ اعظم کو ایک ہی دن عہدے چھوڑنے پڑے

انڈین خلائی ادارے کے سائنسدان استعفے کیوں دے رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی