اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی غیر معیاری ویڈیوز پر مونیٹائزیشن کی پابندی: یوٹیوب کا بڑا اعلان


یوٹیوب نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی جانے والی ویڈیوز سے متعلق اپنی پالیسیوں کو مزید سخت کر دیا ہے تاکہ غیر معیاری، اسپام اور نقصان دہ مواد کی روک تھام اور ان سے ہونی والی آمدنی پر قدغن لگائی جاسکے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موجودہ دور میں اے آئی ٹولز کی مدد سے ویڈیوز بنانے والے صارفین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے قواعد و ضوابط کو زیادہ واضح اور شفاف بنایا گیا ہے۔ پالیسی کی اس تازہ اپ ڈیٹ میں خاص طور پر ایسے اے آئی مواد کو ہدف بنایا گیا ہے جس میں ایک ہی چیز کی بار بار تکرار کی جاتی ہے یا جو ناظرین کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایسی ویڈیوز اگرچہ پلیٹ فارم پر موجود تو رہیں گی، لیکن ان کے تخلیق کار ان سے آمدنی حاصل نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی الگورتھم کے تحت دیگر صارفین کو ان کی سفارش (ریکومینڈ) کی جائے گی۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد کارآمد اے آئی مواد اور محض اسپام کی نیت سے بغیر سوچے سمجھے اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کے درمیان فرق قائم کرنا ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ وہ اے آئی ٹولز کے استعمال کی مخالف نہیں ہے، تاہم تخلیق کاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ویڈیوز میں کسی حد تک حقیقی اور معیاری عنصر بھی شامل کریں۔ انتظامیہ نے یہ بھی اطمینان دلایا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں موجودہ قوانین کو بہتر طریقے سے سمجھایا گیا ہے تاکہ مواد بنانے والوں کو کسی ناگہانی کریک ڈاؤن یا کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

کیا کچھ خواتین کو وہ رنگ بھی نظر آتے ہیں جو دیگر لوگ نہیں دیکھ سکتے؟

چند آسان ٹوٹکوں سے اناج کو کیڑوں سے ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھیں

مرد بانجھ پن کے بارے میں بات کرنے سے ہچکچاتے کیوں ہیں؟

سائبر دنیا میں نیا موڑ: خودکار اے آئی ایجنٹ نے ہگنگ فیس کے سرورز کو نشانہ بنا ڈالا

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی غیر معیاری ویڈیوز پر مونیٹائزیشن کی پابندی: یوٹیوب کا بڑا اعلان

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی داستان کو کیسے نیا رُخ دیا؟

کیلے دو دن میں خراب ہوجاتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں، 18 دن تک تازہ رکھنے کا ٹوٹکہ

پہلی مرتبہ نظامِ شمسی سے باہر کُرہِ ارض جیسے ایک سیارے کے گرد فضا دریافت: کیا زمین سے باہر بھی زندگی موجود ہے؟

ایک ہزار دینار کی روٹی اور انسانی گوشت کی فروخت: وہ قحط جس نے ایک خلیفہ کو محل کا سامان بیچنے پر مجبور کر دیا

’میں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا‘ سے استعفے تک: 1993 کا سیاسی بحران جب صدر اور وزیرِ اعظم کو ایک ہی دن عہدے چھوڑنے پڑے

انڈین خلائی ادارے کے سائنسدان استعفے کیوں دے رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی