گرمیوں میں گرم چائے کیسے پیاس بجھا سکتی ہے؟


Getty Imagesماہرین کے مطابق گرم مشروبات خون کی نالیوں کو پھیلا دیتے ہیں، جس سے جسم کا درجہ حرارت متوازن رکھنے کے عمل میں مدد ملتی ہےشدید گرمی میں پیاس بجھانے اور جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اکثر لوگ ٹھنڈے مشروبات کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم بعض تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مخصوص حالات میں گرم چائے بھی جسم کو گرمی برداشت کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق گرم مشروبات خون کی نالیوں کو پھیلا دیتے ہیں، جس سے جسم کا درجہ حرارت متوازن رکھنے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کھلی فضا یا ایسی جگہ موجود ہوں جہاں ہوا چل رہی ہو اور ماحول بند کمرے کے نسبت بہتر ہو تو ایسے میں گرم چائے پینا فائدہ مند ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے پسینہ زیادہ آتا ہے اور جسم قدرتی طور پر ٹھنڈا ہونے لگتا ہے۔ماہرین کے مطابق جسم کا قدرتی نظام حرارت کو خارج کرنے کا کام کرتا ہے، اس لیے بعض اوقات شدید گرمی میں ٹھنڈے لیموں پانی کی بجائے گرم چائے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔البتہ اگر آپ بند کمرے یا ایسی جگہ موجود ہوں جو ہوا دار نہیں تو پھر ایسے میں گرم چائے پینے کے بجائے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ مناسب ہے۔Getty Imagesگرمی میں گرم چائے، ٹھنڈے پانی سے بہتر کیوں سمجھی جاتی ہے؟شدید گرمی میں اکثر لوگ زیادہ سے زیادہ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں، لیکن اس کے باوجود پیاس جلد ختم نہیں ہوتی۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم کو صرف پانی ہی نہیں بلکہ اپنے درجہ حرارت کو کم کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کا ایک قدرتی نظام موجود ہے، جو زیادہ گرمی محسوس ہونے پر پسینہ پیدا کرتا ہے۔ پسینہ بخارات بن کر اڑتا ہے تو جسم کا درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے۔اسی لیے اگر گرم موسم میں گرم چائے پی جائے تو جسم زیادہ پسینہ خارج کرتا ہے، جس سے جسم کو قدرتی طور پر ٹھنڈا ہونے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم اس کا فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ کھلی فضا یا ایسی جگہ موجود ہوں جو ہوا دار ہو یا جہاں ہوا کی مناسب آمدورفت ہو، کیونکہ ہوا پسینے کو خشک کرکے جسم کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔Getty Imagesماہرین کے مطابق اگر آپ بند کمرے یا ایسی جگہ موجود ہوں جہاں ہوا نہ چل رہی ہو تو گرم چائے پینے سے گرمی کا احساس مزید بڑھ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کھلی یا ہوادار جگہ پر گرم مشروبات پینے سے خون کی نالیاں پھیلتی ہیں، جسم اضافی حرارت خارج کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں پیاس کا احساس بھی ٹھنڈا پانی پینے کے مقابلے میں کم ہو سکتا ہے۔ٹھنڈے مشروبات کا جسم پر کیا اثر ہوتا ہے؟گرمی کے موسم میں اکثر لوگ ایسے جوس یا مشروبات پینا پسند کرتے ہیں کہ جن میں یا تو برف کی خاصی مقدار ڈلی ہو یا وہ پہلے سے ٹھنڈے ہوں، تاہم ماہرین کے مطابق یہ مشروبات جسم کو ٹھنڈا کرنے میں زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوتے اور اگر ان کا اثر ہوتا بھی ہے تو وہ بہت کم وقت کے لیے ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ٹھنڈا مشروب جسم میں داخل ہوتا ہے تو جسمانی درجہ حرارت میں وقتی طور پر معمولی کمی آتی ہے اور پسینہ بھی کچھ کم ہو جاتا ہے، لیکن چونکہ جسم کی اضافی حرارت خارج نہیں ہو پاتی، اس لیے یہ اثر جلد ختم ہو جاتا ہے اور پیاس دوبارہ محسوس ہونے لگتی ہے۔ماہرین کے مطابق گرمیوں میں ٹھنڈے مشروبات اس وقت زیادہ مفید ہوتے ہیں جب آپ بند کمرے میں موجود ہوں اور موسم انتہائی گرم اور مرطوب ہو۔ ایسی صورت میں یہ جسم کو ضرورت سے زیادہ گرم ہونے سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔سردیوں میں پیاس نہ لگنے کی وجہ جو آپ کی صحت کو متاثر کر رہی ہےکیا صبح سویرے گرم پانی پینا آپ کی صحت کے لیے مفید ہے؟ایک دن میں کتنا پانی پینا چاہیے، کچھ حقیقتیں اور وہمہمیں ایک دن میں کتنا پانی پینا چاہیے اور ضرورت سے زیادہ پانی پینا صحت کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہے؟ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں زیادہ پسینہ آنے سے جسم سے پانی کی بڑی مقدار خارج ہو جاتی ہے، جس کے باعث تھکن محسوس ہوتی ہے۔ اس لیے جسم کو درست طریقے سے کام کرنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین روزانہ تقریباً دو لیٹر پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو اور جسمانی نظام بہتر انداز میں کام کرتا رہے۔Getty Imagesالبتہ جو لوگ زیادہ پانی پینا پسند نہیں کرتے، وہ جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے دیگر صحت بخش مشروبات یا پانی سے بھرپور غذاؤں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔جن میں:گھر میں تیار کیا گیا لیموں پانیناریل کا پانیسبزیوں اور پھلوں کے جوسکم چکنائی والا دودھٹھنڈی یا گرم چائےہربل چائےماہرین کا مشورہ ہے کہ شدید گرمی میں کاربونیٹڈ مشروبات یعنی سافٹ ڈرنکس سے مکمل پرہیز کیا جائے، کیونکہ ان میں شکر اور کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ایسے مشروبات عمومی طور پر صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند نہیں ہوتے بلکہ ان کا زیادہ مقدار میں استعمال آپ کو ان کا عادی بنا سکتا ہے، جو گردوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔Getty Imagesشدید گرمی جسم پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟ماہرین کے مطابق جب جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے تو خون کی نالیاں پھیلنے لگتی ہیں، جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر کم ہو سکتا ہے اور دل کو پورے جسم میں خون پہنچانے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔اس سب کے دوران بعض اوقات جلد پر گرمی دانے نکلنا یا پاؤں میں سوجن ہونے لگتی ہے۔شدید گرمی کے دوران زیادہ پسینہ آنے سے جسم سے پانی اور نمکیات خارج ہونے لگتے ہیں، جس سے جسم میں پانی اور نمک کا توازن متاثر ہو جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق کم بلڈ پریشر کے ساتھ یہ صورتحال ہیٹ ایکزاسشن یعنی گرمی سے تھکن کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کی علامات میں:چکر آنامتلی محسوس ہوناالجھن یا سوچنے سمجھنے میں دشواریپٹھوں میں درد یا کھنچاؤسر دردبہت زیادہ پسینہ آنا اور تھکن اور کمزوری محسوس ہونا بھی شامل ہےہمیں ایک دن میں کتنا پانی پینا چاہیے اور ضرورت سے زیادہ پانی پینا صحت کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہے؟ہم آج کی جھلسا دینے والی گرمی سے نمٹنے کے لیے 123 سال پرانے ایئر کنڈیشننگ نظام سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟سردیوں میں پیاس نہ لگنے کی وجہ جو آپ کی صحت کو متاثر کر رہی ہےایک دن میں کتنا پانی پینا چاہیے، کچھ حقیقتیں اور وہمپیشاب کا رنگ آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے اور آپ کو کب فکر مند ہونا چاہیے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

کیا کچھ خواتین کو وہ رنگ بھی نظر آتے ہیں جو دیگر لوگ نہیں دیکھ سکتے؟

چند آسان ٹوٹکوں سے اناج کو کیڑوں سے ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھیں

مرد بانجھ پن کے بارے میں بات کرنے سے ہچکچاتے کیوں ہیں؟

سائبر دنیا میں نیا موڑ: خودکار اے آئی ایجنٹ نے ہگنگ فیس کے سرورز کو نشانہ بنا ڈالا

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی غیر معیاری ویڈیوز پر مونیٹائزیشن کی پابندی: یوٹیوب کا بڑا اعلان

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی داستان کو کیسے نیا رُخ دیا؟

کیلے دو دن میں خراب ہوجاتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں، 18 دن تک تازہ رکھنے کا ٹوٹکہ

پہلی مرتبہ نظامِ شمسی سے باہر کُرہِ ارض جیسے ایک سیارے کے گرد فضا دریافت: کیا زمین سے باہر بھی زندگی موجود ہے؟

ایک ہزار دینار کی روٹی اور انسانی گوشت کی فروخت: وہ قحط جس نے ایک خلیفہ کو محل کا سامان بیچنے پر مجبور کر دیا

’میں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا‘ سے استعفے تک: 1993 کا سیاسی بحران جب صدر اور وزیرِ اعظم کو ایک ہی دن عہدے چھوڑنے پڑے

انڈین خلائی ادارے کے سائنسدان استعفے کیوں دے رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی