’یہ چڑیاں نہیں، میری بیٹیاں ہیں‘: وہ خاتون جنھوں نے سینکڑوں چڑیوں کو اپنے گھر میں پناہ دی


BBCہرپریت کور نے اپنے گھر میں سینکڑوں چڑیوں کے لیے لکڑی اور مٹی کے بنے گھونسلے نصب کر رکھے ہیں۔’یہ چڑیاں نہیں، میری بیٹیاں ہیں۔ میں اپنے سارے دکھ ان سے بانٹتی ہوں۔ یہ مجھے کبھی تنہا محسوس نہیں ہونے دیتیں۔‘یہ کہنا ہے انڈیا کی ریاست پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں ندھان والا کی رہائشی ہرپریت کور کا جنھوں نے اپنے گھر میں سینکڑوں چڑیوں کے لیے لکڑی اور مٹی کے بنے گھونسلے نصب کر رکھے ہیں۔ان گھونسلوں میں چڑیاں تنکوں اور گھاس کی مدد سے خود اپنے گھر بناتی ہیں۔ گھر کے مختلف حصوں میں لگے سبز، سرخ اور پیلے رنگ کے گھونسلوں میں چڑیاں مسلسل آتی جاتی رہتی ہیں اور پورا گھر ہر وقت ان کی چہچہاہٹ سے گونجتا رہتا ہے۔ہرپریت کور کہتی ہیں کہ ’صبح چار بجے سے چڑیوں کی چہچہاہٹ شروع ہو جاتی ہے اور سارا دن یہ اسی گھر میں رہتی ہیں۔ میں انھیں وقت پر دانہ اور پانی دیتی رہتی ہوں۔‘13 سال پہلے چڑیوں کی دیکھ بھال کا آغازBBCہرپریت کور کہتی ہیں کہ بیماری کے دنوں میں یہ چڑیاں ان کے لیے زندگی کا سہارا اور جینے کا مقصد بن گئیں۔ہرپریت کور کا کہنا ہے کہ وہ 2013 سے اپنے گھر میں چڑیوں کے لیے گھونسلے لگا رہی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ ابتدا میں انھوں نے چڑیوں کے لیے گتے کا ایک چھوٹا سا گھر بنایا تھا۔’جب ہم نے اپنا پکا گھر تعمیر کیا تو دروازے میں موجود چڑیوں کا ایک گھونسلہ ٹوٹ گیا۔ میری آنکھوں کے سامنے چڑیوں کا ایک جوڑا بے گھر ہو گیا تھا۔ اسی وقت میں نے ان کے لیے گتے سے ایک گھر بنایا، جہاں وہ دوبارہ رہنے لگیں۔‘وہ بتاتی ہیں کہ اس زمانے میں وہ بیماری کے باعث زیادہ تر بستر پر رہتی تھیں۔’بیماری کی وجہ سے میں پریشان رہتی تھی، لیکن چڑیوں کو دیکھ کر مجھے خوشی ملتی تھی۔ اسی لیے میں نے آہستہ آہستہ ان کے لیے مٹی کے گھونسلے بنانا شروع کیے۔‘انھوں نے گھر میں موجود مٹی کے گملوں کو بھی گھونسلوں میں تبدیل کر دیا، اور وقت گزرنے کے ساتھ چڑیوں کی تعداد بڑھتی گئی۔ہرپریت کور کہتی ہیں کہ بیماری کے دنوں میں یہ چڑیاں ان کے لیے زندگی کا سہارا اور جینے کا مقصد بن گئیں۔؛کڑی کے گھونسلوں میں بسے سینکڑوں مستقل مہمانہرپریت کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال چڑیوں کے لیے نئے آشیانے بناتی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ ’میں نے 2022 میں پرندوں کے شوقین بیانت سنگھ ڈھولا سے رابطہ کیا جنھوں نے مجھے لکڑی کے مضبوط گھونسلے بنا کر دیے۔‘اب ہرپریت کے گھر میں بیانت سنگھ ڈھولا کے بنائے گھونسلے نصب ہیں جن میں سینکڑوں چڑیاں مستقل طور پر رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔چڑیوں کو بلانے کے لیے ہرپریت ایک منفرد طریقہ بھی استعمال کرتی ہیں۔ جیسے ہی وہ سیٹی بجاتی ہیں، چڑیاں کھانے کے لیے ان کے پاس آ جاتی ہیں۔ان کے بقول یہ چڑیاں ان کی سیٹی کی آواز پہچانتی ہیں اور جان جاتی ہیں کہ اب انھیں کچھ کھانے کو ملنے والا ہے۔ہرپریت نے نہ صرف اپنے گھر کے علاوہ گاؤں کے مختلف مقامات پر بھی چڑیوں کے لیے گھونسلے نصب کر رکھے ہیں۔’یہ چڑیاں میری تنہائی کی ساتھی ہیں‘BBCہرپریت کور ان چڑیوں کو اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتی ہیں۔ہرپریت کور ان چڑیوں کو اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتی ہیں۔ان کا ایک بیٹا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ جب کبھی انھیں بیٹی کی کمی محسوس ہوتی ہے تو یہ چڑیاں اس احساس کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ’میں اپنے تمام دکھ درد ان سے بانٹتی ہوں۔ میرے مشکل وقت میں یہ میرے ساتھ تھیں۔ انسانوں سے ہر بات کرنا آسان نہیں ہوتا، لیکن ان چڑیوں سے دل کی بات کر کے میرا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے۔ یہ صرف پرندے نہیں، میرا خاندان ہیں۔‘ہرپریت بتاتی ہیں کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے انھیں کئی مرتبہ آپریشن کروانے پڑے۔ ان دنوں میں گھر میں موجود یہی چڑیاں ان کی تنہائی کی ساتھی تھیں۔اگر کوئی چڑیا یا اس کا بچہ بیمار ہو جائے تو وہ خود دوا لگاتی ہیں اور کھانا کھلاتی ہیں۔ نومولود بچوں کو ضرورت پڑنے پر سرنج کی مدد سے خوراک بھی دیتی ہیں۔ہرپریت کا دعویٰ ہے کہ چڑیا کے ان ہاتھ پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔کبھی سوچا ہے کہ اب صحن میں چڑیاں نظر کیوں نہیں آتیں؟پاکستان میں عام نظر آنے والی ’مینا‘ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے لیے دردِ سر کیوں بنی ہوئی ہےچھ ہزار سال پہلے معدوم ہونے والے ’مقدس‘ جانور کی دریافت، جس کا مقامی لوگ ’شکار نہیں کریں گے‘سائنسدانوں کے لیے معمہ بننے والی وہ مچھلیاں جو ایک لاکھ سال سے سیکس کے بغیر اپنی نسل بڑھا رہی ہیںانڈیا میں تیزی سے کم ہوتی چڑیوں کی تعدادBBCانڈیا کی وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق چڑیوں کی تعداد تشویش ناک رفتار سے کم ہو رہی ہے۔انڈیا کی وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق چڑیوں کی تعداد تشویش ناک رفتار سے کم ہو رہی ہے۔ماہرین اس کے کئی اسباب بتاتے ہیں، جن میں:تیزی سے بڑھتی شہری آبادیجدید عمارتوں میں گھونسلے بنانے کی جگہوں کی کمیزرعی ادویات اور کیڑے مار زہروں کا استعمالخوراک فراہم کرنے والے کیڑوں کی تعداد میں کمیدرختوں، باغات اور کھلی جگہوں کا ختم ہوناشکاری پرندوں، کوؤں اور بلیوں کی بڑھتی تعدادانڈیا کی وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ گھریلو چڑیا کی اصل جائے پیدائش بحیرۂ روم کا خطہ تھا۔ انسانی تہذیب کے پھیلاؤ کے ساتھ یہ یورپ تک پہنچی اور بعد ازاں امریکہ، آسٹریلیا اور افریقہ تک پھیل گئی۔گھریلو چڑیا بیج، اناج، کیڑے مکوڑے اور انسانی خوراک کے بچے ہوئے ذرات کھاتی ہے۔ یہ عموماً 14 سے 16 سینٹی میٹر کی ہوتی ہیں اور یہ زیادہ تر گھروں، باغات اور انسانی آبادیوں کے قریب رہنا پسند کرتی ہیں۔انڈین کرینز اینڈ ویٹ لینڈز ورکنگ گروپ کے کے ایس گوپی سندر کے مطابق پچھلے چند برسوں میں گھریلو چڑیوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اگرچہ اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کی جانے والی تحقیق محدود ہے۔کوئمبتور کے سلیم علی سینٹر فار آرنیتھالوجی اینڈ نیچرل ہسٹری کے ڈاکٹر وی ایس وجین کے مطابق چڑیاں اب بھی دنیا کے کئی علاقوں میں موجود ہیں، لیکن ان کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے کیونکہ بدلتے طرزِ زندگی اور جدید تعمیرات نے ان کے قدرتی مسکن اور خوراک کے ذرائع کو متاثر کیا ہے۔صاف پانی اور مناسب خوراک کی ضرورتBBCانڈین حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چڑیوں کی تعداد میں کمی کی ایک وجہ زرعی شعبے میں استعمال کے جانے والے کمیکلز ہیں جن سے چڑیوں کے خوراک کے ذرائع پر اثر پڑ رہا ہے۔ ہرپریت کور بھی اس سے نتفق دکھائی دیتی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ چڑیوں کو بچانے کے لیے صاف پانی اور مناسب خوراک انتہائی ضروری ہے۔’میں ہر دو سے تین گھنٹے بعد چڑیوں کا پانی تبدیل کرتی ہوں۔ گرمی میں اگر پانی گرم ہو جائے تو ٹھنڈا پانی رکھ دیتی ہوں تاکہ انھیں راحت مل سکے۔‘کھانے کے لیے وہ باجرہ، باسمتی چاول، کنگنی اور دیگر اناج صاف کر کے چڑیوں کو دیتی ہیں۔ان کے مطابق چڑیوں کے بچوں کی ابتدائی خوراک زیادہ تر کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں، لیکن زرعی ادویات کے استعمال سے یہ کیڑے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ’اب کھیتوں میں وہ سبز سنڈیاں اور کیڑے نہیں رہے جو چڑیوں کے بچوں کی خوراک تھے۔ یہاں تک کہ کئی جگہوں پر پانی بھی آلودہ ہو چکا ہے۔‘ہرپریت کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو چڑیوں کو بچانے کے لیے اپنے طور پر ایک چھوٹی سی کوشش کر رہی ہیں۔’اگر دوسری خواتین بھی اپنے گھروں میں چڑیوں کے لیے رہنے، کھانے اور پانی کا انتظام کریں تو یقیناً گھریلو چڑیا کو معدوم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس: ’ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں‘

انٹرویو کی کلپ وائرل ہونے کے بعد نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس: ’ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں‘

’ہم انھیں اکیلا چھوڑ کر نہیں آ سکتے تھے:‘ ’مِنی کے ٹو‘ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیماؤں کی کامیابی جو غم میں بدل گئی

میسی، میراڈونا یا پیلے: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا عندیہ: میئر زہران ممدانی کے بیان پر قانونی بحث چھڑ گئی

پہلی مرتبہ نظامِ شمسی سے باہر کُرہِ ارض جیسے ایک سیارے کے گرد فضا دریافت: کیا زمین سے باہر بھی زندگی موجود ہے؟

’یہ چڑیاں نہیں، میری بیٹیاں ہیں‘: وہ خاتون جنھوں نے سینکڑوں چڑیوں کو اپنے گھر میں پناہ دی

اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے ایران پر تازہ حملے

سپین کی وہ طاقت جو آج ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا پر بھاری پڑ سکتی ہے

ایک ہزار دینار کی روٹی اور انسانی گوشت کی فروخت: وہ قحط جس نے ایک خلیفہ کو محل کا سامان بیچنے پر مجبور کر دیا

زیارت حملے کے خلاف دھرنا ختم: حکومت اور احتجاجی کمیٹی کے آٹھ نکاتی معاہدے میں کیا طے پایا؟

’کوہِ کلنگ‘: ٹرمپ کی نظر ایران کے اس پراسرار پہاڑ پر کیوں ہے؟

’میں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا‘ سے استعفے تک: 1993 کا سیاسی بحران جب صدر اور وزیرِ اعظم کو ایک ہی دن عہدے چھوڑنے پڑے

سعودی عرب میں گیس سیلنڈر دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ پاکستانی دوست: ’حالات بہتر ہوئے تو وہ دنیا میں نہیں رہے‘

ایران کی امریکی حملوں میں 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق، ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عمل درآمد روکنے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی