پہلی مرتبہ نظامِ شمسی سے باہر کُرہِ ارض جیسے ایک سیارے کے گرد فضا دریافت: کیا زمین سے باہر بھی زندگی موجود ہے؟


Melissa Weiss/Center for Astrophysics |Harvard & Smithsonianمحققین نے ایک دور دراز ستارے کے قابلِ رہائش خطے (ہیبی ٹیبل زون) میں گردش کرنے والے زمین جیسے چٹانی سیارے کے گرد پہلی بار فضا کی موجودگی کا سراغ لگایا ہے۔محققین کا دعویٰ ہے کہ ان کی یہ دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی سے باہر بھی ایسے سیارے موجود ہو سکتے ہیں جہاں زمین جیسی صورتحال پائی جاتی ہو۔زمین جیسے اس سیارے کی فضا میں ہیلیم گیس کا پتا چلا ہے۔ اس گیس میں زندہ رہنا ممکن نہیں تاہم ایسا عین ممکن ہے کہ اس فضا میں دوسری گیسیں بھی پائی جاتی ہوں۔تحقیق کے مرکزی مصنف ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کولن چیروبِم ہیں۔ انھوں نے اس دریافت کو ’بہت بڑی پیش رفت‘ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ کسی نے کسی دوسرے ستارے کے قابلِ رہائش خطے میں موجود ایک چٹانی سیارے کے گرد فضا کی دریافت ہوئی ہے۔‘ایل ایچ ایس 1140 بی (LHS 1140 b) نامی یہ سیارہ زمین سے 48 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ سیارہ ایک ایسے سرخ ستارے کے گرد گردش کرتا ہے جو ہمارے سورج کے مقابلے میں کہیں چھوٹا اور نسبتاً ٹھنڈا ہے۔اب تک دور دراز ستاروں کے گرد گردش کرنے والی 6,000 سے زیادہ سیارے دریافت کیے جا چکے ہیں۔ تاہم نئی دریافت اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کہ یہ ہمیں سائنس کے سب سے بڑے اہداف میں سے ایک زندگی کے لائق دنیا کے سراغ کے مزید قریب لے جاتی ہے۔ڈارک انرجی: کائنات کے سب سے بڑے 3D نقشے میں پراسرار قوت سے متعلق نئے اشارےپینٹاگون کی خفیہ دستاویزات: کیا اپالو چاند مشن کے خلا بازوں نے واقعی کوئی اڑن طشتری دیکھی تھی؟’پراسرار حقیقت‘: سائنسدانوں کے نزدیک کائنات کے خاتمے کے تین ممکنہ طریقے کیا ہو سکتے ہیں؟’ڈارک انرجی‘ میں عجیب و غریب ’تبدیلیاں‘: کیا واقعی کائنات پھر سے سِمٹ کر تباہ ہو جائے گی؟سائنسی جریدے سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مصنفین واضح کرتے ہیں کہ کم از کم وہ اب تک تو کسی سیارے پر زندگی کے آثار دریافت نہیں کر سکے ہیں۔کسی بھی سیارے پر زندگی کے امکانات کے لیے وہاں پانی کی موجودگی ضروری سمجھی جاتی ہے، اور اس کے لیے سیارے کا اپنے ستارے سے مناسب فاصلے پر ہونا بھی لازمی ہے۔ اگر کوئی سیارہ اپنے ستارے کے بہت قریب ہو تو حد سے زیادہ گرم ہو جائے گا اور اگر بہت دور ہو تو انتہائی سرد ہوتا ہے۔ اس لیے سیارے کو ایسی درمیانی پوزیشن میں ہونا چاہیے جہاں حالات زندگی کے لیے ’ایکدم موزوں‘ ہوں۔سیاروں کے ماہرین اس دوری کو ’گولڈی لاکس زون‘ کہتے ہیں۔ یہ نام بچوں کی کہانیوں کے مشہور کردار گولڈی لاکس کے نام پر رکھا گیا ہے جو اپنے دلیے کے درجہ حرارت کے بارے میں بہت نخرے کرتی تھی۔اب تک سائنسدان مختلف ستاروں کے گولڈی لاکس زونز میں سیکڑوں سیارے دریافت کر چکے ہیں، لیکن ان میں سے صرف چند درجن ہی زمین کی طرح نسبتاً چھوٹے اور چٹانی ہیں جو کسی سیارے کے زندگی کی معاونت کرنے کی صلاحیت کی جانب اہم اشارہ سمجھا جاتا ہے۔تاہم اب تک ان میں سے کسی سیارے کے گرد فضا کی موجودگی ثابت نہیں ہو سکی تھی۔مگر تازہ ترین دریافت میں بھی ایل ایچ ایس 1140 بی کے گرد فضا میں جس واحد گیس کا سراغ ملا ہے وہ ہیلیم ہے جو غالباً بالائی فضائی تہوں میں موجود ہے۔ صرف ہیلیم زندگی کی معاونت نہیں کر سکتی۔البتہ یہ امکان موجود ہے کہ ایل ایچ ایس 1140 بی کی نسبتاً نچلی فضائی تہوں میں زندگی کے لیے زیادہ سازگار دیگر گیسیں بھی موجود ہوں۔ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ شاربونو کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی سے باہر زمین جیسے ایک سیارے کے گرد فضا دریافت ہوئی ہے۔’لوگ عام طور پر بڑے سوالات میں دلچسپی رکھتے ہیں: کیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں؟ کیا زمین یا ہمارے نظامِ شمسی سے باہر بھی زندگی موجود ہے؟ اس تناظر میں یہ تحقیق ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ اس میں پہلی بار ہمارے نظامِ شمسی سے باہر کسی ستارے کے قابلِ رہائش زون میں واقع ایک چٹانی سیارے کے گرد فضا کی دریافت ہوئی ہے۔‘زندگی کی تلاش میں صرف ایل ایچ ایس 1140 بی ہی سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز نہیں۔کے ٹو-18 بی (K2-18b) نامی ایک اور سیارہ بھی ہے جس کے اندر پانی سے بھرپور ماحول موجود ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ اس سیارہ وقت خبروں کی زینت بنا جب سائنس دانوں نے وہاں ڈائی میتھائل سلفائیڈ نامی گیس کے ممکنہ آثار دیکھے۔ زمین پر یہ گیس سمندری حیات سے منسلک سمجھی جاتی ہے۔تاہم 2025 میں ناسا کی قیادت میں ہونے والے ایک نئے تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ اشارہ اتنا مضبوط نہیں تھا کہ اس سے گیس کی موجودگی کی تصدیق کی جا سکے، جبکہ تحقیق سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ یہ گیس حیاتیاتی عمل کے بغیر بھی بن سکتی ہے۔اسی طرح ٹراپسٹ-1 (TRAPPIST-1) نظام کے سات چٹانی سیارے بھی ہمارے نظامِ شمسی کے باہر زندگی کے حوالے سے سائنسدانوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔ ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین نے ٹراپسٹ-1 ڈی کے گرد زمین جیسی فضا کی موجودگی کو مسترد کر دیا ہے جبکہ ٹراپسٹ-1 ای سے متعلق حاصل ہونے والا ڈیٹا اب تک کوئی واضح نتیجہ فراہم نہیں کر سکا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج، مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی اور مستقلی پر غور ہوگا

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

’عوامی ایکشن کمیٹی کے بارے میں سوال نہ کریں‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں انتخابی مہم،’معقول ٹیموں‘ اور ’سہولت کار‘ کا ذکر

امریکی حملوں کے بعد ایران کے مختلف علاقوں سے دھماکوں کی اطلاعات، پاسدارانِ انقلاب کا جوابی کارروائی میں کویت اور اردن میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

سینٹکام کی عراق میں امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق: ایران پر تازہ حملے ہمارے تین فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

قیوم خان ملنگ: پاکستان سے ملحقہ افغان صوبے میں چند گھنٹوں کے لیے ایک ضلع پر قبضہ کرنے والے طالبان مخالف گروہ کے سربراہ کون ہیں؟

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

لارڈز میں رنز کی برسات، انگلینڈ کا ریکارڈ ٹوٹل اور روہت شرما کی یادگار سنچری کے باوجود انڈیا کی شکست

فیفا ورلڈ کپ 2026: سپین ارجنٹینا کو فائنل میں شکست دے کر دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

ریپ اور جنسی سمگلنگ کے نئے الزامات، متنازع امریکی انفلوئنسر اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ امریکہ میں گرفتار

موفق سلطی ایئر بیس: ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے اردن کے فضائی اڈے کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس: ’ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں‘

انٹرویو کی کلپ وائرل ہونے کے بعد نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس: ’ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں‘

’ہم انھیں اکیلا چھوڑ کر نہیں آ سکتے تھے:‘ ’مِنی کے ٹو‘ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیماؤں کی کامیابی جو غم میں بدل گئی

میسی، میراڈونا یا پیلے: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی