فیفا ورلڈ کپ 2026: سپین ارجنٹینا کو فائنل میں شکست دے کر دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا


فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں سپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔نیویارک نیو جرسی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیل کے مقررہ 90 منٹ میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر پائی تھیں اور یوں میچ اضافی وقت میں داخل ہوا۔فیصلہ کن گول سپین کے فیران توریس نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا جس سے سپین کو برتری حاصل ہوئی اور پھر اس فتح کے ساتھ سپین نے 16 سال بعد دوسری بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ارجنٹینا اور سپین کے درمیان ورلڈ کپ کی ٹرافی کے لیے سخت مقابلہ جاری رہا اور آخرکار کھیل کے تقریبا 105 منٹ سے زائد گزرنے کے بعد سپین نے پہلا گول حاصل کر کے برتری حاصل کی۔جیت کے لیے درکار اس گول کی ابتدا سپین کے نیکو ولیمز اور پیڈرو پورو کی عمدہ پیش قدمی سے ہوئی تھی جب سپین کے پیڈرو پورو نے گیند دور پوسٹ کی جانب بھیجی جہاں نیکو ولیمز نےاسے برقرار رکھا اور سر کے ذریعے اسے آگے بڑھا دیا۔اس کے بعد فیران توریس نے وہ طاقتور شاٹ لگایا، جو سیدھا نیٹ کی چھت میں جا لگا۔ فیران توریس کی شاندار فنشنگ کے گول کے ساتھ سپین نے میچ میں برتری حاصل کر لی۔اس سے قبل عالمی کپ جیتنے کا اعزاز ارجنٹینا کے پاس رہا تھا۔ اس میچ کی خاص بات یہ بھی رہی کہ لیونل میسی نے اپنے کیریئر کا تیسرا ورلڈ کپ فائنل کھیلا تاہم یہ ورلڈ کپ کا واحد میچ تھا جہاں لیونل میسی پچ پر اپنا معمول کا جادو دکھانے میں ناکام رہے اور فائنل میں گول نہ کر سکے۔Getty Imagesکھیل کے دوران کیا کچھ ہوا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اضافی وقت میں نیکو ولیمز نے 96 ویں منٹ میں گول کا آغاز کیا لیکن ریفری نےمتنازع قرار دے کر سپین کو گول دینے سے انکار کر دیا تھا۔نیویارک نیوجرسی سٹیڈیم میں ورلڈکپ فٹبال کا فائنل دفاعی چیمپین ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن سپین کے درمیان کھیلا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوا۔کھیل کے آغاز سے پہلے ہاف تک سپین نے گویا کھیل پر نسبتاً زیادہ کنٹرول رکھا اور چند مواقع پیدا کیے، تاہم ارجنٹینا کا دفاع بھی مضبوط رہا اور وقفے تکارجنٹینا اور سپین کے درمیان مقابلہ 0-0 سے برابر رہا تھا۔اگرچہ سپین اور ارجنٹینا کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل پہلے ہاف کے اختتام تک بہترین کھیل اور دفاع کے باوجود بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم کھیل کے 41ویں منٹ کے قریب ارجنٹینا کے دفاعی پلیئر لیساندرو مارتینیز کو سپین کے میکل اویارزابال پر فاؤل کرنے پر میچ کا پہلا زرد کارڈ (ییلو کارڈ) وارننگ کے طور پر دکھایا گیا۔لیساندرو نے اویارزابال کو پیچھے سے گرا دیا، جس پر ریفری نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی جیب سے کارڈ نکال لیا۔ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑی لیساندرو مارتینیز انجری کے باعث میچ جاری نہ رکھ سکے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا اور ان کی جگہ نکولس اوٹامینڈی کو میدان میں اتارا گیا۔کھیل کے دوسری ہاف کے دوران 93 ویں منٹ میں اینزو فرنانڈیز کو دوسرا وارننگ کارڈ ملنے پر میچ سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔Getty Imagesڈینی اولمو ایک بہترین پاس پر آگے تو بڑھے لیکن مارک کوکورییا کی جانب ان کا پاس گونزالو مونتیئل نے ناکام بنایالیونل میسیورلڈ کپ کے فائنل میں میچ پر کوئی فیصلہ کن اثر نہ ڈال سکے گو کہ 39 سالہ میسی اس ورلڈ کپ میں آٹھ گول کر کے ارجنٹینا کے سب سے اہم کھلاڑیوں میں شامل رہے۔ خاص طور پر انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں انھوں نے اپنی ٹیم کے دونوں گولز میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔تاہم فائنل میں سپین نے میسی کو مؤثر کھیل پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔ وہ صرف ایک شاٹ ہی لگا سکے، جو ہدف پر نہیں تھا جبکہ سپین کے دفاع نے انھیں گول کے لیےخطرناک سمجھے جانے والے ایریاسے دور رکھا۔کرکٹ ماہرین کے مطابق فائنل میچ میں میسی کو ارجنٹینائن کی حکمت عملی سے بھی زیادہ مدد نہیں ملی۔ ٹیم اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنے کے بجائے سپین کو روکنے اور اس کی رفتار توڑنے پر زیادہ توجہ دیتی دکھائی دی۔میچ کے اختتام پر میسی کی ایک تصویر بھی بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گراؤنڈ میں سر جھکائے سوچ میں گم بیٹھے ہیں۔Getty Imagesمیچ کے اختتام پرمیسی گراؤنڈ میں سر جھکائے سوچ میں گم بیٹھے ہیںسپین کے مڈفیلڈر روڈری نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتا جس کے بعد انھوں نے مڈفیلڈرز میں اپنی جگہ مزید مضبوط کر لی ہے۔روڈری پہلے ہی بیلن ڈی آر، چیمپیئنز لیگ، یورپی چیمپیئن شپ اور پریمیئر لیگ جیت چکے ہیں جبکہ اب ان کے اعزازات میں ورلڈ کپ اور ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی شامل ہو گیا ہے۔اس کامیابی کے بعد وہ دنیا کے سب سے کامیاب اور زیادہ اعزازات جیتنے والے فٹبالرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں دلچسپ باتوں میں سر فہرست اس کی شاندار تقریبات تھیں جس کو فٹ بال کے ساتھ ساتھ میوزک سے دلچسپی رکھنے والوں نے بھی خوب داد دی۔Getty Imagesنیویارک نیو جرسی سٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے دوران شکیرا پرفارم کر رہی ہیںپہلے ہاف کے بعد ہونے والے خصوصی میوزیکل شو میں میڈونا، شکیرا، جسٹن بیبر اور بی ٹی ایسکی پرفارمنس کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا گیا وہیں ایرانی موسیقار بیجان مرتضوی کے میڈونا کے ساتھ وائلن بجانے کو بھی خوب داد ملی۔ اس خصوصی شو میں دیگر مختلف ممالک کے موسیقاروں نے بھی شرکت کی۔زرد لباس میں ملبوس درجنوں ڈانسرز کے ہمراہ شکیرا نے جیسے ہی پرفارمنس کا آغاز کیا پورا سٹیڈیم موسیقی کی دھن پر جھوم اٹھا اور شائقین نے بھرپور انداز میں ان کا ساتھ دیا۔پاکستان کے خلاف 365 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے سر گیری سوبرز جو کسی بھی کپتان کا خواب تھےامریکہ آنے والے فٹبال شائقین کو ’کنجوسی‘ کے طعنے اور ’ٹپنگ کلچر‘ سے تنگ سیاح: ’پانی کی بوتل پر بھی ٹپ مانگی جاتی ہے‘میسی اور یمال کی پہلی ملاقات: گود میں کھیلنے سے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے تک کی کہانی’میسی اس کھیل کے بادشاہ ہیں‘: وہ 39 سالہ فٹبالر جو آدھے میچ میں چہل قدمی کرنے کے بعد گیند ملتے ہی جاگ جاتا ہےسوشل میڈیا پر سپین کے ’ایک گول‘ کی دھومفیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے فٹ بال کو پسند کرنے والے مداحوں نے اتوار کے روز فائنل میچ کے اغاز سے اختتام تک ہر ہر لمحے پر تبصرے کیے۔بشیر چوہدری نامی ایک صارف نے سپین کے کھیل کی تعریف کی تاہم ان کے مطابق بازی ارجنٹینا کے گول کیپر لیتے رہے۔ ان کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے ایکس پر لکھا۔’کیا ہی دلچسپ مقابلہ تھا، لیکن ارجنٹینا کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ ٹیم میں اگر کسی نے واقعی متاثر کیا تو وہ گول کیپر تھے، جنھوں نے کئی بار اہم بچاؤ کیے۔۔‘سپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے لکھا کہ ’ سپین نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ جیتنے والی ایسی ٹیم بنی جو پورے ٹورنامنٹ کے دوران ایک بھی منٹ کے لیے خسارے میں نہیں رہی۔‘اس سے قبل اٹلی (1938 اور 1982) اور جرمنی (1990) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔میڈرڈ زون نے ایکس پر سپین اور ارجنٹینا کے کھیل کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’سپین ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کیا اور پھر بھی ٹائٹل اپنے نام کیا۔‘بہت سے صارفین ایسے بھی ہیں جنھوں نے میسی کے لیے خیر سگالی کے پیغامات لکھے اور کچھنے لکھا کہ ’ارجنٹینا نے بھرپور مزاحمت کی، لیکن آخرکار اسے شکست قبول کرنا پڑی۔‘PA Mediaفیفا کی ٹرافی کب کس کے حصے میںواضح رہے کہ یہ 2010 میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پہلی بار رہا کہ جب سپین نے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ مجموعی طور پر یہ اس کا دوسرا ورلڈ کپ فائنل تھا جس میں اسے ارجنٹینا پر فتح حاصل ہوئی۔اس کے مقابلے میں ارجنٹینا ساتویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے اور اس سے قبل تین فائنلز (1978، 1986 اور 2022) میں اس نے ٹرافی کو جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔اب تک اگر ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیموں کی فہرست پر نگاہ ڈالیں تو برازیل نے اب تک پانچ بار (1958، 1962، 1970، 1994، 2002) میچ کا فائنل جیت کر کامیابی حاصل کی۔ اٹلی نے چار بار (1934، 1938، 1982، 2006) میں ٹرافی اپنے نام کی، جرمننے چار مرتبہ، (1954، 1974، 1990، 2014)، ارجنٹینا نے تین بار (1978، 1986، 2022)، یوگرائے نے دو بار(1930، 1950) فرانس نے دو بار (1998، 2018) فائنل میچ جیتا جبکہ انگلینڈ نے 1966 میں ٹرافی حاصل کی۔ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب تین ممالک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا نے مل کر ان مقابلوں کی میزبانی کی تاہم ان تینوں کا سفر اس ورلڈ کپ میں اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 104 میچ کھیلے گئےجو امریکہ کے 11، میکسیکو کے تین اور کینیڈا کے دو شہروں میں منعقد ہوئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ کا ناکہ بندی کے دوران سات تجارتی جہازوں کو واپس بھیجنے کا دعویٰ: ایک فوجی کی ہلاکت کے بدلے ایران کو کئی گنا قیمت چکانا پڑے گی، صدر ٹرمپ

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

حوثی جنگجوؤں کا سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان، خلیل الحیہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ منتخب

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے متوقع

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے

جیفری ایپسٹین کے نرغے میں پھنسی خاتون کی روداد: ’مجھے زیر جامہ میں دیکھ کر اُس نے کہا کہ میرا جسم بہتر حالت میں نہیں ہے‘

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج، مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی اور مستقلی پر غور ہوگا

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا, حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی داستان کو کیسے نیا رُخ دیا؟

’عوامی ایکشن کمیٹی کے بارے میں سوال نہ کریں‘: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابی مہم،’معقول ٹیموں‘ اور ’سہولت کار‘ کا ذکر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی