’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے


Getty Imagesارجینٹینا کے خلاف ورلڈ کپ فائنل جیتنے کے بعد لامین یمال جشن منا رہے ہیں۔ ایسے میں ایک ننھا بچہ اُن کی جانب دوڑا چلا آ رہا ہے۔ یمال اُسے گود میں اُٹھا لیتے ہیں اور پیار کرتے ہیں۔ اس منظر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے اور بہت سے صارفین اسے ورلڈ کپ کا دوسرا فاتح قرار دے رہے ہیں۔ تین سال کائن لامین یمال کا بھائی ہے اور ورلڈ کپ فائنل کے بعد ٹرافی کے ہمراہ اُن کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ سٹیڈیم کی نشستوں سے لے کر میدان تک، ان کے بے ساختہ ردعمل اور بچگانہ انداز میں جشن ایسی ویڈیوز میں تبدیل ہو گئے جنھیں لاکھوں بار دیکھا گیا، یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے انھیں ٹورنامنٹ کا ’حقیقی فاتح‘ قرار دیا۔کائن نے مداحوں کے دل کیسے جیتے؟Getty Imagesسپین کے ٹائٹل جیتنے کے بعد بھی کائن توجہ کا مرکز بنے رہے، وہ اپنے بھائی یمال کے ساتھ جشن منانے کے لیے ان کی طرف دوڑ پڑےٹورنامنٹ کے آغاز ہی سے کائن نے اپنی معصومیت اور جوش و خروش کے باعث ان میدانوں کی نشستوں میں توجہ حاصل کی جہاں سپین کے میچ کھیلے گئے۔کیمرے بار بار انھیں جوش سے چیختے اور اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دکھاتے رہے، جبکہ ان کے معصوم چہرے کے تاثرات اور بے ساختہ حرکات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر زیرِ گردش رہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ، ان کی مسلسل موجودگی ہسپانوی ٹیم کے میچوں کا ایک مانوس منظر بن گئی، یہاں تک کہ کچھ شائقین نے ٹیم کے ٹائٹل تک کے سفر کے دوران انھیں اس کی ’خوش قسمتی کی علامت‘ قرار دیا۔ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھی یہ ننھا بچہ جشن کے دوران توجہ کا مرکز بنا رہا۔وہ میدان عبور کرتے ہوئے اپنے بھائی لامین کی جانب دوڑا تاکہ فتح کا جشن ان کے ساتھ منا سکے جبکہ اس کے ہاتھ میں گول کے جال کا ایک ٹکڑا تھا جسے اس نے فائنل میچ کی یادگار کے طور پر سنبھال کر رکھا تھا۔وہ ایک ایسی ٹوپی پہنے بھی نظر آیا جو اس کے قد سے بڑی معلوم ہو رہی تھی، جبکہ وہ کھلاڑیوں اور خاندان کے افراد کے درمیان گھوم رہا تھا۔ بعد ازاں کیمروں نے اسے گھاس پر لیٹے ہوئے بھی دکھایا، جہاں ٹائٹل تقریب کے بعد میدان رنگ برنگے کاغذی ٹکڑوں سے ڈھکا ہوا تھا۔یہ سادہ اور بے ساختہ مناظر تھے، لیکن یہی وہ لمحے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو پسند آتے ہیں، کیونکہ یہ رسمی پن اور بناوٹ سے دور تھے اور انھوں نے ٹورنامنٹ کو ایک ایسے بچے کی نظر سے دکھایا جو اپنے بھائی کی خوشی اسی طرح محسوس کر رہا تھا جیسے لاکھوں مداح۔’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘Getty Imagesدونوں بھائیوں کے درمیان عمر کا فرق 16 سال ہے۔ کائن لامین کے والدین کی علیحدگی اور ان کی والدہ شیلا ایبانا کی دوسری شادی کے کئی سال بعد 2022 میں پیدا ہوئےان مناظر کو اس لیے بھی وسیع پذیرائی ملی کیونکہ دونوں بھائیوں کے درمیان ایک مضبوط تعلق موجود ہے۔کائن لامین یمال کے مداحوں کے لیے کوئی نیا چہرہ نہیں ہیں، کیونکہ کھلاڑی اکثر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں، چاہے وہ کھیلوں کی کامیابیوں کے جشن ہوں یا میدان سے دور خاندانی مواقع۔یمال کئی بار اپنے چھوٹے بھائی سے وابستگی کا ذکر کر چکے ہیں۔ اُنھوں نے فیفا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کائن ’میرے لیے سب کچھ ہیں‘ اور یہ بھی کہ وہ ان سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ انھیں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ان کے اپنے بیٹے ہوں۔میسی اور یمال کی پہلی ملاقات: گود میں کھیلنے سے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے تک کی کہانیفٹبال ورلڈ کپ فائنل: یمال کے عروج اور میسی کے ممکنہ الوداع کی کہانیادھار کے جوتے پہن کر ورلڈ کپ میں 13 گول کرنے والا کھلاڑی جس کا ریکارڈ آج تک نہیں ٹوٹ سکاورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگیدونوں کے درمیان عمر کا فرق 16 سال ہے۔ کائن 2022 میں پیدا ہوئے اور وہ یمال کے سوتیلے بھائیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی والدہ شیلا ایبانا نے انھیں لامین کے والد سے علیحدگی کے کئی سال بعد جنم دیا۔یمال کی ایک سوتیلی بہن بھی ہیں جو ان کے والد منیر نصراوی سے ہیں۔بہت سے مداحوں نے کائن کی موجودگی کو محض سٹیڈیم میں موجود ایک بچے کی دلکش جھلکیاں نہیں سمجھا، بلکہ اسے ایک گرمجوش خاندانی رشتے کی عکاسی قرار دیا جو ٹورنامنٹ کے دوران نمایاں ہوا۔جب لامین اپنی فٹبال زندگی کا ایک نیا باب رقم کر رہے تھے، کائن نے بھی مداحوں کے دلوں تک رسائی حاصل کر لی اور ورلڈ کپ کے دوران سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اور زیرِ بحث چہروں میں سے ایک بن گئے۔’کیا اس سے بھی زیادہ خوبصورت منظر ہو سکتا ہے‘سپین کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کائن کے حوالے سے صارفین اپنی آرا کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصاویر اور ویڈیوز وسیع پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں۔ایکس پلیٹ فارم پر دونوں بھائیوں کے جشن کی تصاویر اور ویڈیوز درجنوں پوسٹس میں نمایاں رہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’سپین کی تاریخی ورلڈ کپ فتح کے جشن کے دوران یمال نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ٹرافی اٹھا کر سب کی توجہ حاصل کر لی، ایک ایسا خاندانی منظر جس نے دل جیت لیے۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’میچ کے شور و غوغا سے دور، یمال نے اپنے سب سے قیمتی لمحات اپنے بھائی کے ساتھ بانٹنے کا انتخاب کیا۔‘بعض دیگر نے مختصر الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یمال اور ان کا بھائی... کیا اس سے زیادہ خوبصورت منظر بھی ہو سکتا ہے؟‘بعض صارفین نے صرف کائن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے یہ سب لامین کے چھوٹے بھائی کے لیے کیا، جس سے مراد سپین کی فتح اور وہ مقبولیت تھی جو اس بچے نے ٹورنامنٹ کے دوران حاصل کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پیٹرول لیوی اور ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ڈاکٹر آصف محمود: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نئے پاکستانی نژاد سربراہ جو ماضی میں کئی بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں

یمنی حوثیوں کی دھمکی، سعودی عرب کا جواب اور مشرق وسطیٰ میں شدت اختیار کرتا تنازع جو پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے

امریکی حملوں کے جواب میں ایران کا کویت، بحرین اور اردن میں امریکی ریڈار، دفاعی نظام اور ایف 15 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ایران کے حملوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان: آبنائے باب المندب کیوں اہم ہے؟

امریکہ کا ایران پر مزید حملوں کا دعویٰ، محکمۂ خارجہ نے ایران اور حامی گروہوں کی جانب سے دنیا بھر میں امریکی مفادات کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا

میسی کی ’تکلیف‘ اور ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد مُکے برسانے پر تحقیقات: آخری سیٹی کے بعد کیا ہوا اور ارجنٹینا کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

امریکہ کا ناکہ بندی کے دوران سات تجارتی جہازوں کو واپس بھیجنے کا دعویٰ: ایک فوجی کی ہلاکت کے بدلے ایران کو کئی گنا قیمت چکانا پڑے گی، صدر ٹرمپ

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

حوثی جنگجوؤں کا سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان، خلیل الحیہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ منتخب

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے متوقع

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے

جیفری ایپسٹین کے نرغے میں پھنسی خاتون کی روداد: ’مجھے زیر جامہ میں دیکھ کر اُس نے کہا کہ میرا جسم بہتر حالت میں نہیں ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی