
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول اب 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جبکہ یہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
دریں اثناء اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔