وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات پر قابو پانے کے لیے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے منظوری دے دی ہے، جس کے بعد فیصلہ عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کفایت شعاری پالیسی کے تحت گزشتہ تین سال سے خالی پڑی تمام سرکاری آسامیاں ختم کر دی جائیں گی جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری محکموں کے لیے ہر قسم کی نئی گاڑیوں، مشینری اور آلات کی خریداری پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومتی اخراجات پر بیرون ملک علاج اور غیر ضروری سرکاری غیر ملکی دوروں پر بھی پابندی بدستور نافذ رہے گی تاکہ سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں کفایت شعاری کے ان اقدامات سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد تمام وفاقی وزارتوں اور اداروں کو ان فیصلوں پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ کا ناکہ بندی کے دوران سات تجارتی جہازوں کو واپس بھیجنے کا دعویٰ: ایک فوجی کی ہلاکت کے بدلے ایران کو کئی گنا قیمت چکانا پڑے گی، صدر ٹرمپ

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

حوثی جنگجوؤں کا سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان، خلیل الحیہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ منتخب

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے متوقع

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے

جیفری ایپسٹین کے نرغے میں پھنسی خاتون کی روداد: ’مجھے زیر جامہ میں دیکھ کر اُس نے کہا کہ میرا جسم بہتر حالت میں نہیں ہے‘

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج، مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی اور مستقلی پر غور ہوگا

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا, حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی داستان کو کیسے نیا رُخ دیا؟

’عوامی ایکشن کمیٹی کے بارے میں سوال نہ کریں‘: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابی مہم،’معقول ٹیموں‘ اور ’سہولت کار‘ کا ذکر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی