لارڈز میں رنز کی برسات، انگلینڈ کا ریکارڈ ٹوٹل اور روہت شرما کی یادگار سنچری کے باوجود انڈیا کی شکست


انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے لارڈز کے میدان میں اب تک کا ریکارڈ مجموعہ بنا کر انڈیا کو 27 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔383 رنز کے اس ریکارڈ ٹوٹل میں اوپنر بین ڈکٹ کا بھی ایک ریکارڈ شامل تھا جنھوں نے اسی میدان میں بہترین انفرادی سکور کرتے ہوئے 135 گیندوں پر 141 رن سکور کیے۔ اس سے پہلے لارڈز میں سب سے زیادہ سکور 1975 میں انگلینڈ نے انڈیا کے خلاف ہی بنایا تھا جب چار وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے گئے تھے۔حالیہ میچ کی خاص بات اوپنرز کی شراکت داری تھی جنھوں نے 192 رنز بنائے۔ جیکب بیتھل نے 91 رنز سکور کیے اور وہ 44ویں اوور میں آوٹ ہوئے۔یہ 2019 کے بعد پہلا موقع تھا کہ پہلے 20 اوورز میں انگلینڈ کی ایک بھی وکٹ نہیں گری۔ان کے بعد جو روٹ نے 48 گیندوں پر74 رنز بنا کر انگلینڈ کو پہاڑ جیسا ٹوٹل بنانے میں مدد دی۔ یہ جو روٹ کی چھٹی مسلسل نصف سنچری بھی تھی۔ جوس بٹلر نے صرف 13 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔یہ کسی بھی ایک روزہ میچ میں دوسرا سب سے بڑا ہدف تھا جسے پورا کرنے کے لیے انڈیا کے بلے باز میدان میں اترے تو روہت شرما نے ممکنہ طور پر اپنی آخری اننگز کھیلتے ہوئے شاندار 138 رنز بنائے۔کہا جا رہا ہے کہ روہت شرما، جو 39 سال کے ہیں، اس سیریز کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں۔ روہت نے شبمن گل کے ساتھ 147 رنز کی پارٹنر شپ میں انڈیا کو امید دلائی۔ خود شبمن گل 77 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔جب 38ویں اوور میں روہت شرما بھی آوٹ ہو گئے تو شاید میچ کا فیصلہ ہو چکا تھا۔ ان کے بعد وراٹ کوہلی سے ہی یہ امید کی جا سکتی تھی کہ وہ انڈیا کو فتح سے ہمکنار کرواتے۔ لیکن خود وراٹ بھی 74 رنز بنا کر اوٹ ہو گئے۔روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں: امیشا پاٹیل کی تنقید اور انڈین کرکٹ بورڈ کی وضاحتپاکستان کے خلاف 365 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے سر گیری سوبرز جو کسی بھی کپتان کا خواب تھےیارکر کِنگ وقار یونس کی ان کہی داستان: ’میری زندگی واقعی ایک سفر رہی ہے‘500 میچز کے بعد ریٹائرمنٹ: ’چاچا کرکٹ‘ عبدالجلیل جنھوں نے ورلڈ کپ کے لیے اپنا مکان بھی بیچ دیاانڈیا کے باقی بلے بازوں نے بھرپور کوشش جاری رکھی لیکن وہ 360 رنز ہی بنا پائے۔یاد رہے کہ روہت شرما 514 ون ڈے کھیل چکے ہیں اور اس میچ میں انھوں نے 34ویں سنچری سکور کی۔وراٹ کوہلی، جو 37 سال کے ہیں، شاید خود بھی لارڈز میں اپنی آخری ایک روزہ اننگز کھیل رہے تھے۔ انھوں نے اس میدان میں پہلی بار نصف سنچری بنائی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکہ کا ناکہ بندی کے دوران سات تجارتی جہازوں کو واپس بھیجنے کا دعویٰ: ایک فوجی کی ہلاکت کے بدلے ایران کو کئی گنا قیمت چکانا پڑے گی، صدر ٹرمپ

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

حوثی جنگجوؤں کا سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان، خلیل الحیہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ منتخب

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے متوقع

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے

جیفری ایپسٹین کے نرغے میں پھنسی خاتون کی روداد: ’مجھے زیر جامہ میں دیکھ کر اُس نے کہا کہ میرا جسم بہتر حالت میں نہیں ہے‘

’حکمتِ عملی، سیکس اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج، مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی اور مستقلی پر غور ہوگا

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا, حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستن‘: خواتین نے اوڈیسی کی کہانی کو کیسے نیا رُخ دیا؟

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

’سیکس، حکمتِ عملی اور طاقت کی داستان‘: خواتین نے اوڈیسی کی داستان کو کیسے نیا رُخ دیا؟

’عوامی ایکشن کمیٹی کے بارے میں سوال نہ کریں‘: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابی مہم،’معقول ٹیموں‘ اور ’سہولت کار‘ کا ذکر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی