انتظامیہ نے اپنی عزت بچانے کیلیے الزام مجھ پر ڈال دیا: والدہ اذان


کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد سے تین روز قبل اغوا ہونے والے ڈھائی سالہ اذان علی خان کو گزشتہ روز پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹھٹہ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بازیاب کرایا جس کے بعد اب بچے کی والدہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ اذان کی والدہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موبائل چلاتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو کلپ کا حصہ سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تاکہ بچے کا اغوا کی لاپروائی کا الزام میرے سر آجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی جگہ جانا تھا جس کے لیے میں اذان کے والد سے فون پر رابطہ کر رہی تھی، اس دوران میرا بچہ چپلوں کے بغیر گھر کے باہر آگیا تھا۔ اذان کی والدہ نے بتایا کہ ناظم آباد کی انتظامیہ نے میری ادھوری ویڈیو جان بوجھ کر وائرل کی ہی اسی لیے تھی تاکہ انہیں ثبوت مل جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں میرا بچہ ہاتھ چھڑا کر بھاگتا ہے مگر وہ حصہ ویڈیو میں نہیں دکھایا گیا، پہلے وہ میرے پاس آتا ہے بیٹھتا ہے، ہم دس منٹ کھیلتے بھی ہیں، مگر ویڈیو میں موجود یہ حصہ انہوں نے کاٹ کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ ادھوری ویڈیو ڈالنے کا مقصد یہ تاثر دینا تھا کہ بچہ ماں نے اغوا کروایا ہے۔ بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو اس لیے کاٹی گئی کیونکہ یہاں کے پولیس افسران اور نیا ناظم آباد کی انتظامیہ پر بات آجاتی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

دلّی کی سڑکوں پر نکلنے والے ہزاروں انڈین طلبہ کیوں احتجاج کر رہے ہیں اور کیا یہ مودی حکومت کے لیے ’خطرے کی گھنٹی‘ ہے؟

’ہاؤس آف سیکرٹس‘: پُرتعیش رہائش گاہ میں جرمنی کے جرنیلوں اور عہدیداروں کی جاسوسی کیسے کی جاتی تھی؟

دلّی میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج: جنتر منتر پر 23 روز تک بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے طلبا کون ہیں؟

کیا کچھ خواتین کو وہ رنگ بھی نظر آتے ہیں جو دیگر لوگ نہیں دیکھ سکتے؟

پیٹرول لیوی اور ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

’پائلٹ کی تربیت اور مہارت میں کمی‘: بنگلہ دیش طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا کہا گیا ہے؟

قطر کا ’ایرانی جارحیت‘ کے خلاف اقوامِ متحدہ کو خط، نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانے کا مطالبہ

ڈاکٹر آصف محمود: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نئے پاکستانی نژاد سربراہ جو ماضی میں کئی بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں

یمنی حوثیوں کی دھمکی، سعودی عرب کا جواب اور مشرق وسطیٰ میں شدت اختیار کرتا تنازع جو پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے

امریکی حملوں کے جواب میں ایران کا کویت، بحرین اور اردن میں امریکی ریڈار، دفاعی نظام اور ایف 15 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

انتظامیہ نے اپنی عزت بچانے کیلیے الزام مجھ پر ڈال دیا: والدہ اذان

گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ایران کے حملوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

نوشہرہ ورکاں: رائس مل کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی