ایران پر دوبارہ حملے کے لیے تیار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ


ہم ایران پر ایک اور حملے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور اگر دوبارہ کارروائی کی ضرورت پڑی تو یہ مہم زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کسی بھی وقت تہران پر نئی اور فیصلہ کن ضرب لگانے کے لیے تیار ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں، بالخصوص اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں موجود مغربی ممالک کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایران کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھ سکتا ہے۔ 🚨 JUST IN: Donald Trump says he's watching Iran so closely with Space Force and the military that "they can't go to the BATHROOM without us seeing it""They were building it. It was almost finished. So we took it out!""We saw that they were building it. We see everything that… pic.twitter.com/8xpj2g2zcv— Eric Daugherty (@EricLDaugh) September 2, 2026 ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کو روکا نہ گیا تو اس کے اثرات صرف اسرائیل یا خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یورپ اور امریکی شہروں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ امریکی فضائی حملوں میں ایران کے اہم فوجی اثاثوں اور بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ تہران کی جانب سے ریڈار اور میزائل نظام کی دوبارہ تعمیر کی کوششیں بھی جاری تھیں۔ امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران ایک ایسے راکٹ کی تیاری میں بھی مصروف تھا جس کے ذریعے سمندر یا زمین پر بارودی سرنگیں بچھائی جا سکتی تھیں تاہم امریکی کارروائی میں اسے بھی تباہ کردیا گیا۔ اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے اسرائیلی شہریوں کو امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود اسرائیل کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ خطے میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب لارک جزیرے پر ایرانی راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا جبکہ ایران کی جانب سے اردن، بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کی سمت میزائل داغے گئے۔ امریکی حکام کے مطابق ان میزائلوں کو راستے میں ہی روک لیا گیا۔ مسلسل حملوں اور جوابی کارروائیوں کے باوجود ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صورتحال ان کے قابو میں ہے اور ایران کے خلاف جاری مہم کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران میں کوہ کلنگ پر حملہ کرنے کا عندیہ

میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستانی فوج کا تین روز کے دوران بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں 48 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بالاکوٹ حملے میں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن نے فضائیہ سے ریٹائرمنٹ لے لی

نیدرلینڈز نے اپنا اربوں ڈالر مالیت کا 86 ٹن سونا امریکہ سے نکال کر لندن کیوں منتقل کیا؟

ایرانی حکومت گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں، نیتن یاہو کی کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کی دھمکی

ایران جنگ سے متعلق فیصلہ درست تھا، امریکی صدر

’مجھے طالبان کی عام معافی پر کوئی یقین نہیں‘: پاکستان اور ایران سے بے دخل 60 لاکھ افراد افغانستان میں نئی زندگی شروع کرنے پر مجبور

پاکستانی فوج کا بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کے دوران 12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

نیپال: تباہ کن سیلاب کے نو روز بعد ہائیڈرو پاور پلانٹ کی سرنگ سے دو مزدور بحفاظت ریسکیو

370 سے زائد دشمن طیارے نشانہ بنائے، امریکی ڈرون بھی گرایا: ایرانی فضائیہ

مشرق وسطیٰ: حملوں کے خدشے پر امریکی فوجیوں کے فونز اور کمپیوٹرز کے ٹریکرز بند

یمن: حوثیوں اور یمنی فوج میں شدید جھڑپیں، 120 سے زائد افراد ہلاک

پینٹاگون میں ’اختیارات کی جنگ‘: امریکی فوج کے سینیئر کمانڈروں کی برطرفی کی وجہ کیا ہے؟

شادی کی تقریب پر امریکی حملہ: شہید ایرانیوں کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں شہریوں کی شرکت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی