سرلا بھٹ قتل کیس: یاسین ملک کا 25 صفحات پر مشتمل انقلابی بیان حلفی، اہلیہ نکاح سے آزاد


خاتون نرس سرلا بھٹ کے قتل کے الزام میں بھارت کی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی جانب سے 25صفحات پر مشتمل بیان حلفی تحریر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف صحافی حامد میر کے بلاگ کے مطابق یاسین ملک نے اپنے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ "میں سرلا بھٹ کے قتل سے انکار کرتا ہوں "لیکن آگے چل کر یاسین ملک نے عدالت کو کہاہے کہ "مجھےپھانسی دیدی جائے"۔ بیان حلفی کے آخر میں انہوں نے اپنی اہلیہ مشعال ملک کو نکاح سے آزاد کرتے ہوئے بڑی عزت اور پیار کے ساتھ اُن سے درخواست کی ہے کہ "ابھی آپ کی بہت عمر پڑی ہے آپ ایک نئی زندگی کا آغاز کریں۔ بیٹی رضیہ سلطانہ کو تاکید کی ہے کہ" اپنی دادی کو روزانہ سرینگر فون کیا کرو تاکہ انہیں اس مشکل وقت میں تنہائی کا احساس نہ ہو"۔ یہ بیان حلفی دراصل ایک انقلابی حریت پسند کے ضمیر کی آواز اور اس کی آخری وصیت ہے۔ یہ ایک بیانِ حلفی نہیں بلکہ بھارتی جمہوریت کے خلاف چارج شیٹ ہے اس چارج شیٹ میں بیان کردہ المیہ پوری دنیا کو چیخ چیخ کر بتا رہا ہے کہ یاسین ملک کو نہ تو کوئی خرید سکا نہ ہی جھکا سکا۔ وہ بڑے وقار اور جرات کے ساتھ پھانسی کا مطالبہ کر رہا ہے کیونکہ یہ پھانسی دراصل اس کے قاتلوں کی موت بنے گی۔ یاد رہے کہ یاسین ملک پر 36سال قبل ایک ہندو نرس سرلا بھٹ کے قتل کے الزام میں سرینگر کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہاہے۔ سرلا بھٹ 19اپریل 1990ء کو قتل ہوئی تھی۔ جبکہ یاسین ملک 8 اپریل 1990ء کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ایک چھاپے کے دوران شدید زخمی ہوچکے تھے اور 26 اپریل 1990ء کو بھارتی ٹی وی دور درشن ان کے انتقال اور خفیہ تدفین کی خبر بھی نشر کر چکا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران میں کوہ کلنگ پر حملہ کرنے کا عندیہ

میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستانی فوج کا تین روز کے دوران بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں 48 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بالاکوٹ حملے میں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن نے فضائیہ سے ریٹائرمنٹ لے لی

نیدرلینڈز نے اپنا اربوں ڈالر مالیت کا 86 ٹن سونا امریکہ سے نکال کر لندن کیوں منتقل کیا؟

ایرانی حکومت گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں، نیتن یاہو کی کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کی دھمکی

ایران جنگ سے متعلق فیصلہ درست تھا، امریکی صدر

’مجھے طالبان کی عام معافی پر کوئی یقین نہیں‘: پاکستان اور ایران سے بے دخل 60 لاکھ افراد افغانستان میں نئی زندگی شروع کرنے پر مجبور

پاکستانی فوج کا بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کے دوران 12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

نیپال: تباہ کن سیلاب کے نو روز بعد ہائیڈرو پاور پلانٹ کی سرنگ سے دو مزدور بحفاظت ریسکیو

370 سے زائد دشمن طیارے نشانہ بنائے، امریکی ڈرون بھی گرایا: ایرانی فضائیہ

مشرق وسطیٰ: حملوں کے خدشے پر امریکی فوجیوں کے فونز اور کمپیوٹرز کے ٹریکرز بند

یمن: حوثیوں اور یمنی فوج میں شدید جھڑپیں، 120 سے زائد افراد ہلاک

پینٹاگون میں ’اختیارات کی جنگ‘: امریکی فوج کے سینیئر کمانڈروں کی برطرفی کی وجہ کیا ہے؟

شادی کی تقریب پر امریکی حملہ: شہید ایرانیوں کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں شہریوں کی شرکت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی