چار عالمی گولڈ میڈل جیتنے والا کھلاڑی آج ٹیکسی چلانے اور سبزیاں بیچنے پر مجبور


”میں نے اپنے ملک کے لیے کئی بار کامیابی حاصل کی، لیکن آج اپنے گھر کا خرچ چلانے کے لیے ٹیکسی چلاتا اور سبزیاں فروخت کرتا ہوں۔ میں سرکاری ملازمت اور مالی مدد کے لیے کئی مرتبہ حکام سے رابطہ کرچکا ہوں، مگر ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ کئی مقابلوں میں شرکت کے لیے مجھے قرض لینا پڑا، جسے میں ٹیکسی چلا کر اور سبزیاں بیچ کر واپس کرتا رہا۔“ بھارتی ریاست جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ تھرو بال کھلاڑی امر دیپ کمار کی کہانی کھیلوں میں کامیابی کے باوجود درپیش مالی مشکلات کی عکاسی کرتی ہے۔ وہ بھارت کے لیے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں چار مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں، لیکن اس وقت اپنے خاندان کی کفالت کے لیے ٹیکسی چلانے کے ساتھ والد کے سبزی کے کاروبار میں بھی ہاتھ بٹاتے ہیں۔ 🚨SHOCKING | Four-time international gold medallist Amardeep Kumar sells vegetables and drives cab in Ranchi to survive as his repeated pleas for a government job and cash awards went unanswered pic.twitter.com/fu7kwoeFgS— The Tatva (@thetatvaindia) September 3, 2026 امر دیپ نے 13 سال کی عمر میں کھیل کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 2015 میں ملائیشیا میں ایشین جونیئر تھرو بال چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ بعد ازاں 2017 میں کھٹمنڈو، 2019 میں بنگلورو اور 2026 میں رانچی میں ہونے والی ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں بھی طلائی تمغے اپنے نام کیے۔ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے اخراجات پورے کرنے کے لیے انہیں کئی مرتبہ قرض لینا پڑا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ دیگر ریاستوں کے بعض کامیاب کھلاڑیوں کو کھیلوں میں نمایاں کارکردگی پر سرکاری ملازمتیں اور دیگر سہولیات ملیں، لیکن ان کی اپنی درخواستیں اب بھی زیر التوا ہیں۔ فی الحال امر دیپ رانچی کے ارگورا چوک پر ٹیکسی چلا کر آمدنی حاصل کرتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کے سبزی کے کاروبار میں مدد کرتے ہیں۔ ان کی صورتحال اس سوال کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو کھیل کے بعد معاشی تحفظ اور مناسب سرپرستی کس حد تک مل رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران میں کوہ کلنگ پر حملہ کرنے کا عندیہ

میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستانی فوج کا تین روز کے دوران بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں 48 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بالاکوٹ حملے میں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن نے فضائیہ سے ریٹائرمنٹ لے لی

نیدرلینڈز نے اپنا اربوں ڈالر مالیت کا 86 ٹن سونا امریکہ سے نکال کر لندن کیوں منتقل کیا؟

ایرانی حکومت گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں، نیتن یاہو کی کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کی دھمکی

ایران جنگ سے متعلق فیصلہ درست تھا، امریکی صدر

’مجھے طالبان کی عام معافی پر کوئی یقین نہیں‘: پاکستان اور ایران سے بے دخل 60 لاکھ افراد افغانستان میں نئی زندگی شروع کرنے پر مجبور

پاکستانی فوج کا بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کے دوران 12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

نیپال: تباہ کن سیلاب کے نو روز بعد ہائیڈرو پاور پلانٹ کی سرنگ سے دو مزدور بحفاظت ریسکیو

370 سے زائد دشمن طیارے نشانہ بنائے، امریکی ڈرون بھی گرایا: ایرانی فضائیہ

مشرق وسطیٰ: حملوں کے خدشے پر امریکی فوجیوں کے فونز اور کمپیوٹرز کے ٹریکرز بند

یمن: حوثیوں اور یمنی فوج میں شدید جھڑپیں، 120 سے زائد افراد ہلاک

پینٹاگون میں ’اختیارات کی جنگ‘: امریکی فوج کے سینیئر کمانڈروں کی برطرفی کی وجہ کیا ہے؟

شادی کی تقریب پر امریکی حملہ: شہید ایرانیوں کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں شہریوں کی شرکت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی