
اسرائیلی قید سے ایک لبنانی شہری کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ مزید چار کی رہائی آج متوقع ہے جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ ان کی حکومت 'آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی' کے تحفظ کے لیے فوجی سازوسامان اور اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پاسداران انقلاب نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ سرک کاؤنٹی کے علاقے کوہستک میں شادی کی تقریب پر 'جان بوجھ' کر حملے سے انکار کا مؤقف اختیار کر کے ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ایرانی فوج نے کویت میں سیٹلائٹ مواصلاتی نظام، آلات کے گوداموں اور امریکی لڑاکا طیاروں کے ہینگروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے نزدیک شمالی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران 15 مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں مزید بحری بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔ جنوبی کوریا آبنائے ہرمز میں فوجی دستے بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے