
کراچی کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد رواں سال سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔
اسپتال حکام کے مطابق نوجوان کو گزشتہ روز سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔ جسم پر دانے نکلنے کی شکایت پر اس کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے جہاں پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔
حکام کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 41 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 13 کیسز کراچی میں سامنے آئے ہیں۔