امریکی ہتھیاروں کی کمی سے متعلق خبریں: ٹرمپ نے میڈیا کو غدار گندگی قرار دے دیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی اداروں کو ’غدار گندگی‘ قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ہتھیار تیار کر رہی ہے اور امریکا کے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں جتنے کبھی استعمال بھی نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے جنگ کی صورتِ حال درست رپورٹ نہ کرنے والے میڈیا اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ @@3929844@@ اس سے قبل اگست میں بھی ایک امریکی اخبار کی اس رپورٹ پر کہ ٹرمپ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے ہتھیاروں کی کمی پر ناراض تھے، ٹرمپ نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ان معلومات کے افشا کو غداری قرار دیتے ہوئے ذمہ دار افراد کو تلاش کر کے طویل قید کی سزائیں دلوانے کا اعلان کیا تھا۔ متعدد امریکی اور عرب میڈیا اداروں کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فوج کے ہتھیاروں اور دفاعی سامان کے ذخائر پر شدید دباؤ ڈالا ہے، بالخصوص وہ نظام جو امریکی اڈوں اور اتحادیوں کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے بچانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جولائی تک امریکا کے پاس پیٹریاٹ میزائل روکنے والے نظام کے ایک تہائی سے کچھ زیادہ، جبکہ تھاڈ دفاعی نظام کے تقریباً نصف میزائل باقی رہ گئے تھے، جبکہ ٹوماہاک سمیت دیگر حملہ آور ہتھیار بھی بڑی تعداد میں استعمال ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق دفاعی کمپنیوں سے معاہدوں کے باوجود اہم ہتھیاروں کے ذخائر دوبارہ مکمل کرنے میں کم از کم 2 سال لگ سکتے ہیں، جس سے قلیل مدت میں امریکا کی دفاعی صلاحیت اور مخالف ممالک کے خلاف باز رکھنے کی پالیسی متاثر ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب آزادیٔ صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ٹرمپ کے ان اقدامات اور بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صحافتی تنظیموں کے مطابق 2025ء میں دوبارہ صدر بننے کے بعد سے ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنے والے میڈیا اداروں کے لائسنس منسوخ کرنے کی درخواستیں دینے اور خفیہ معلومات کے ذرائع معلوم کرنے کے لیے صحافیوں کو قانونی نوٹس بھیجنے جیسے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران میں کوہ کلنگ پر حملہ کرنے کا عندیہ

میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستانی فوج کا تین روز کے دوران بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں 48 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بالاکوٹ حملے میں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن نے فضائیہ سے ریٹائرمنٹ لے لی

نیدرلینڈز نے اپنا اربوں ڈالر مالیت کا 86 ٹن سونا امریکہ سے نکال کر لندن کیوں منتقل کیا؟

ایرانی حکومت گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں، نیتن یاہو کی کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کی دھمکی

ایران جنگ سے متعلق فیصلہ درست تھا، امریکی صدر

’مجھے طالبان کی عام معافی پر کوئی یقین نہیں‘: پاکستان اور ایران سے بے دخل 60 لاکھ افراد افغانستان میں نئی زندگی شروع کرنے پر مجبور

پاکستانی فوج کا بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کے دوران 12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

نیپال: تباہ کن سیلاب کے نو روز بعد ہائیڈرو پاور پلانٹ کی سرنگ سے دو مزدور بحفاظت ریسکیو

370 سے زائد دشمن طیارے نشانہ بنائے، امریکی ڈرون بھی گرایا: ایرانی فضائیہ

مشرق وسطیٰ: حملوں کے خدشے پر امریکی فوجیوں کے فونز اور کمپیوٹرز کے ٹریکرز بند

یمن: حوثیوں اور یمنی فوج میں شدید جھڑپیں، 120 سے زائد افراد ہلاک

پینٹاگون میں ’اختیارات کی جنگ‘: امریکی فوج کے سینیئر کمانڈروں کی برطرفی کی وجہ کیا ہے؟

شادی کی تقریب پر امریکی حملہ: شہید ایرانیوں کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں شہریوں کی شرکت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی