
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے قومی ٹیم کے لیے اپنے 21 سالہ انٹرنیشنل کیریئر کا یادگار اختتام کردیا۔ بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں ارجنٹائن نے بینن کو 0-3 سے شکست دی۔
#AD10S 🐐
⚽️ #Argentina 🇦🇷 3 🆚 Benín 🇧🇯 0
🗣️ Otro más. En su noche.
Quisiera que esto dure para siempre 🎵 https://t.co/gN10KPICGY— 🇦🇷 Selección Argentina ⭐⭐⭐ (@Argentina) October 7, 2026
میسی نے آخری میچ میں ایک گول اور دو اسسٹس کیے، جبکہ پنالٹی پر گول کرکے قومی ٹیم کے لیے اپنے گولز کی تعداد 126 تک پہنچا دی۔
میسی نے 208 میچز کے ساتھ ارجنٹائن کے سب سے زیادہ کیپس اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کی حیثیت سے الوداع کہا۔ میچ کے اختتام پر شاندار ڈرون شو اور موسیقی کے ذریعے لیجنڈری فٹبالر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔