10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2026 کراچی میں 9 اکتوبر سے شروع ہوگی


پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (PCF) کے زیرِ اہتمام 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2026 کا انعقاد کراچی میں 9 سے 11 اکتوبر 2026 تک کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین، جونیئرز، پیرا سائیکلسٹس اور ماسٹرز سائیکلسٹس شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز 9 اکتوبر کو صبح 9 بجے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہوگا، جبکہ مختلف کیٹیگریز کے مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے۔ 11 اکتوبر کو شام 4 بجے اختتامی تقریب اور انعامات کی تقسیم ہوگی، جس میں کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز اور سووینئرز پیش کیے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC)، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، گلگت بلتستان، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد سمیت مختلف اداروں اور ٹیموں کے سائیکلسٹس شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ کرینگ ایڈک ، پاکستان سائیکلنگ اکیڈمی اور دیگر ٹیمیں بھی اپنی شرکت یقینی بنائیں گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ماسٹرز کیٹیگری میں اوپن کیٹیگری بھی رکھی ہے، جس میں کراچی اور دیگر علاقوں کے مقامی سائیکلسٹس کو بھی شرکت کا موقع حاصل ہوگا۔ چیمپئن شپ میں خواتین، مردوں اور جونیئرز کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ پیرا سائیکلنگ کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، تاکہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل سائیکلسٹس کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سائیکلسٹس اور آفیشلز کے لیے بحریہ ٹاؤن کراچی میں رہائش اور دیگر ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ چیمپئن شپ کے انعقاد میں میٹرو حبیب بینک بطور اسپانسر تعاون کر رہا ہے، جبکہ اسپیشل اولمپکس سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) اور بحریہ ٹاؤن کراچی سمیت دیگر ادارے بھی ایونٹ کی کامیابی کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ قومی سطح پر کھیلوں کے ایسے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور پاکستان میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنا اور نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2026 کی بھرپور کوریج کریں تاکہ قومی کھیلوں، سائیکلنگ اور پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور ان کی کارکردگی کو عوام تک پہنچایا جا سکے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے تمام متعلقہ اداروں، اسپانسرز، میڈیا اور سائیکلنگ سے وابستہ افراد کا تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ قومی چیمپئن شپ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان کی جگہ بنگلا دیش ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شامل، بھارت میزبانی کرے گا

عمان میں مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹکراؤ 8 نومبر کو ہوگا

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کوشل مینڈس کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا

آندرے ایڈمز اور مارٹن گپٹل نے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کا کوچنگ اسٹاف جوائن کرلیا

پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 اکتوبر سے شروع، تمام میچز 'پی سی بی لائیو' پر براہِ راست نشر ہوں گے

کرکٹر سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کا لاہور میں آپریشن، 3 ماہ میں مکمل ایکشن میں واپسی کا امکان

میسی کو جذباتی الوداع، رونالڈو نے بھی خراجِ تحسین پیش کردیا

فیفا کی نئی عالمی رینکنگ: پاکستان کی ایک درجہ ترقی، 197ویں نمبر پر آگیا

پی ایس ایل 12 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، تاریخوں کا اعلان

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل دھنانجایا ڈی سلوا کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار

10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2026 کراچی میں 9 اکتوبر سے شروع ہوگی

ریٹائرمنٹ پر میسی کی جذباتی تقریر اور ساتھی کھلاڑیوں کا خراجِ تحسین: ’میں نہیں چاہتا کہ یہ لمحہ کبھی ختم ہو‘

میسی کا آخری میچ، گول اور دو اسسٹس کے ساتھ اختتام

ایشین گیمز فائنل میں بھارت سے شکست کا دکھ اب بھی ہے، حسن نواز

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی