گندم کی قیمت میں اضافے سے آٹا بھی مہنگا، 10 روز میں قیمت 10 روپے بڑھ گئی


گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث آٹے کی قیمتیں بھی بڑھنے لگیں، چھوٹی چکی کے آٹے کی قیمت میں 10 روز کے دوران 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالرؤف ابراہیم کے مطابق گندم کی قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث فلور ملز نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹی چکی کا آٹا 180 روپے فی کلو جبکہ فلور ملز کا ڈھائی نمبر آٹا 155 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح فلور ملز کے فائن آٹے کی قیمت بھی بڑھ کر 170 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ عبدالرؤف ابراہیم نے آٹے کی قیمتوں میں روزانہ اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درآمدی گندم نومبر میں آنے کی توقع ہے، جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ اگر گندم اور آٹے کی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آٹے کی قیمت 250 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

شرمپ فارمنگ کو مضبوط برآمدی صنعت بنایا جائے گا، وزیر بحری امور

شیطان کی موت، تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر سخت ردعمل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

ایلون مسک نے یہ کیوں کہا کہ ’کیا انڈیا کا اصل باس امبانی ہے؟‘

’درِ نجات‘ کی خوشبخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی مسعود پزشکیان سے ملاقات، ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

مکہ معاہدے کے بعد کیا سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری ختم کرنے جا رہا ہے؟

سعودی عرب پر میزائل حملے: امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہات جاری کر دیے

ریاض جانے والی بعض پروازیں منسوخ، سفارتکاروں اور بین الاقوامی سکولوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات

حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ کو دوبارہ نشانہ بنانے کا دعویٰ: ریاض، خمیس مشیط کی طرف داغے گئے تین بلیسٹک میزائل تباہ کر دیے، ترکی المالکی

’یہ لوگ نہ ملتے تو شاید انڈر ورلڈ میں ہوتا‘: نانا پاٹیکر فٹ پاتھ پر سونے سے شہرت کی بلندی تک کیسے پہنچے

’روحانی علاج‘ کے نام پر 20 سالہ خاتون پر تشدد کرنے والے عامل کو تین سال قید، 96 لاکھ روپے جرمانہ

لیسکو میں اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے صارفین کی اووربلنگ کا انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی