لیسکو میں اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے صارفین کی اووربلنگ کا انکشاف


لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز رکھنے والے صارفین کی اووربلنگ کی شکایات سامنے آگئیں، اسمارٹ میٹرز کی کمیونیکیشن بند کرکے اضافی یونٹس چارج کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے بعض صارفین کے میٹرز کو ’’میوٹ‘‘ کرکے بجلی کے یونٹس چارج کیے گئے، بعد ازاں کمیونیکیشن بحال ہونے پر لیسکو کی جانب سے بلوں میں ایڈجسٹمنٹ بھی کی گئی۔ صارفین کے بجلی کے بلوں میں میٹر کی تصاویر، اصل ریڈنگ اور چارج کیے گئے یونٹس کے درمیان نمایاں فرق سامنے آنے لگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن لاسز میں کمی کے مقررہ اہداف پورے کرنے کے دباؤ کے باعث اضافی یونٹس چارج کیے جانے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کا سامنا ہے۔ اووربلنگ کی شکایات پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی طلب کیا تھا، جبکہ کمیٹی کے اجلاس میں لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کو اووربلنگ سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں اضافی یونٹس کی چارجنگ میں کمی اور لیسکو کے لائن لاسز کی شرح تقریباً 15 فیصد تک آنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی کارروائیاں ختم ہونے کے بعد لیسکو میں ایک مرتبہ پھر اووربلنگ کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ صارفین کا مطالبہ ہے کہ اسمارٹ میٹرز کی اصل ریڈنگ، میٹر کی تصاویر اور بلوں میں درج یونٹس کا ریکارڈ شفاف بنایا جائے اور اضافی یونٹس چارج کیے جانے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

شرمپ فارمنگ کو مضبوط برآمدی صنعت بنایا جائے گا، وزیر بحری امور

شیطان کی موت، تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر سخت ردعمل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

ایلون مسک نے یہ کیوں کہا کہ ’کیا انڈیا کا اصل باس امبانی ہے؟‘

’درِ نجات‘ کی خوشبخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی مسعود پزشکیان سے ملاقات، ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

مکہ معاہدے کے بعد کیا سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری ختم کرنے جا رہا ہے؟

سعودی عرب پر میزائل حملے: امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہات جاری کر دیے

ریاض جانے والی بعض پروازیں منسوخ، سفارتکاروں اور بین الاقوامی سکولوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات

حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ کو دوبارہ نشانہ بنانے کا دعویٰ: ریاض، خمیس مشیط کی طرف داغے گئے تین بلیسٹک میزائل تباہ کر دیے، ترکی المالکی

’یہ لوگ نہ ملتے تو شاید انڈر ورلڈ میں ہوتا‘: نانا پاٹیکر فٹ پاتھ پر سونے سے شہرت کی بلندی تک کیسے پہنچے

’روحانی علاج‘ کے نام پر 20 سالہ خاتون پر تشدد کرنے والے عامل کو تین سال قید، 96 لاکھ روپے جرمانہ

لیسکو میں اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے صارفین کی اووربلنگ کا انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی