شیطان کی موت، تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر سخت ردعمل


"میرے لیے یہ ایک شیطان کی موت ہے، کیونکہ اس شخص نے مجھے اتنا پریشان کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں جو کچھ مجھ پر گزری، وہ صرف میں ہی جانتی ہوں۔ بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی مبینہ موت پر ایسا تبصرہ کیا جس نے ایک پرانے تنازع کو دوبارہ موضوعِ بحث بنا دیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں مسلسل ذہنی دباؤ اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ ان کی گاڑی کے بریک کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ تاہم تنوشری نے فوری طور پر تفصیلی ردعمل دینے سے گریز کیا۔ ان کے مطابق وہ لکھنؤ میں پیشہ ورانہ مصروفیات میں مصروف ہیں اور نہیں چاہتیں کہ ان کی سرگرمیوں سے توجہ ہٹ کر صرف اس معاملے پر مرکوز ہوجائے۔ سخت الفاظ استعمال کرنے کے باوجود انہوں نے اداکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔ @promo.tv18 Reaction of Tanushree Dutta—who accused Nana Patekar during #MeToo—on Nana's death. #NanaPatekar #NanaPatekarDeath #tanushreedutta #fyppppppppppppppppppppppp ♬ Maqam Dust River - Martha Vanderlay واضح رہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب تنوشری نے فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کے سیٹ پر نانا پاٹیکر پر نامناسب رویے اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ اس معاملے نے بھارت میں می ٹو تحریک کے دوران خاصی توجہ حاصل کی، جبکہ نانا پاٹیکر ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے رہے۔ ایک طرف سنگین الزامات، دوسری جانب مکمل تردید؛ تنوشری کے حالیہ بیان نے برسوں پرانی تلخیوں کو ایک مرتبہ پھر تازہ کر دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

شرمپ فارمنگ کو مضبوط برآمدی صنعت بنایا جائے گا، وزیر بحری امور

شیطان کی موت، تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر سخت ردعمل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

ایلون مسک نے یہ کیوں کہا کہ ’کیا انڈیا کا اصل باس امبانی ہے؟‘

’درِ نجات‘ کی خوشبخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی مسعود پزشکیان سے ملاقات، ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

مکہ معاہدے کے بعد کیا سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری ختم کرنے جا رہا ہے؟

سعودی عرب پر میزائل حملے: امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہات جاری کر دیے

ریاض جانے والی بعض پروازیں منسوخ، سفارتکاروں اور بین الاقوامی سکولوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات

حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ کو دوبارہ نشانہ بنانے کا دعویٰ: ریاض، خمیس مشیط کی طرف داغے گئے تین بلیسٹک میزائل تباہ کر دیے، ترکی المالکی

’یہ لوگ نہ ملتے تو شاید انڈر ورلڈ میں ہوتا‘: نانا پاٹیکر فٹ پاتھ پر سونے سے شہرت کی بلندی تک کیسے پہنچے

’روحانی علاج‘ کے نام پر 20 سالہ خاتون پر تشدد کرنے والے عامل کو تین سال قید، 96 لاکھ روپے جرمانہ

لیسکو میں اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے صارفین کی اووربلنگ کا انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی