حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکراتی ڈیڈلاک، مولانا فضل الرحمان کے ثالثی کردار کا امکان


حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکراتی عمل میں پیدا ہونے والے ڈیڈلاک کے باعث فریقین کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کردار ادا کرنے کی درخواست کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ثالثی کے حوالے سے فریقین کے سامنے بعض شرائط رکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پہلے یہ جائزہ لیں گے کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے کس حد تک سنجیدہ اور مخلص ہیں۔ فریقین کے مؤقف اور جواب کا جائزہ لینے کے بعد وہ ثالثی کا کردار ادا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ اگر فریقین بنیادی امور پر اتفاق رائے کے لیے تیار ہوں اور ایک دوسرے کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کریں تو وہ مذاکراتی عمل میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے مطابق سنجیدہ اور مخلصانہ کوششوں کے ذریعے اب بھی درمیانی راستہ نکالا جا سکتا ہے، تاہم مذاکرات میں کسی فریق کو مکمل طور پر نظرانداز کرنے کے بجائے باہمی رضامندی سے آگے بڑھنا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے فریقین کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ سیاسی معاملات کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات اور مشاورت سے تلاش کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ڈیڈلاک برقرار رہا اور لانگ مارچ کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا تو صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں کے تناظر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات اور آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے سیاسی معاملات آگے بڑھانے کی حمایت کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

شرمپ فارمنگ کو مضبوط برآمدی صنعت بنایا جائے گا، وزیر بحری امور

شیطان کی موت، تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر سخت ردعمل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

ایلون مسک نے یہ کیوں کہا کہ ’کیا انڈیا کا اصل باس امبانی ہے؟‘

’درِ نجات‘ کی خوشبخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی مسعود پزشکیان سے ملاقات، ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

مکہ معاہدے کے بعد کیا سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری ختم کرنے جا رہا ہے؟

سعودی عرب پر میزائل حملے: امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہات جاری کر دیے

ریاض جانے والی بعض پروازیں منسوخ، سفارتکاروں اور بین الاقوامی سکولوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات

حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ کو دوبارہ نشانہ بنانے کا دعویٰ: ریاض، خمیس مشیط کی طرف داغے گئے تین بلیسٹک میزائل تباہ کر دیے، ترکی المالکی

’یہ لوگ نہ ملتے تو شاید انڈر ورلڈ میں ہوتا‘: نانا پاٹیکر فٹ پاتھ پر سونے سے شہرت کی بلندی تک کیسے پہنچے

’روحانی علاج‘ کے نام پر 20 سالہ خاتون پر تشدد کرنے والے عامل کو تین سال قید، 96 لاکھ روپے جرمانہ

لیسکو میں اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے صارفین کی اووربلنگ کا انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی